ممبئی: ممبئی لاؤڈاسپیکر تنازع میں ممبئی میں مسجدوں نے لاؤڈاسپیکر کا استعمال فجر کی اذان کے لیے بند کر دیا ہے۔ ممبئی میں 1,140 مسجدوں میں سے 135 مسجدوں نے سپریم کورٹ کے حکمنامے کی خلاف ورزی کی اور صبح 6 بجے سے پہلے ان مسجدوں سے اذان دی گئی۔ اس لئے اب ان مسجدوں پر کارروائی ہوگی اور صوتی آلودگی کے اصول کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے، اس کی تصدیق وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے کی ہے۔ Maharashtra Govt To Act against Mosques
انہوں نے کہا ہے کہ جن مسجدوں نے سپریم کورٹ کے حکمنامہ کی خلاف ورزی کی ہے اس پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ جب کہ راج ٹھاکرے مسجدوں کے لاؤڈاسپیکر ہٹانے کے لیے بضد ہیں اور احتجاج بھی شروع کردیا۔ ایسے میں وزارت داخلہ نے ان مسجدوں کی فہرست جاری کی ہے اور جنہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی۔ ریاسی وزارت داخلہ نے ایسی مسجدوں کے خلاف کاروائی کی بات کہی ہے۔ اسی دوران ایم این ایس مسجدوں پر لاؤڈاسپیکر سے اذان کے خلاف اپنی تحریک میں شدت پیدا کر دی ہے اور مختلف مقامات پر تو اس نے مسجدوں کے باہر ہنومان چالیسا بھی بجایا۔ پولیس اس معاملہ میں مسلسل کارروائی بھی کر رہی ہے۔ کئی ایم این ایس کارکنان کو تو شہر بدر بھی کیا گیا ہے، اس کے ساتھ کئی کے خلاف نوٹس بھی جاری کی گئی ہے۔