اورنگ آباد کی ادبی انجمن کریسنٹ ایجوکیشنل سوسائٹی اور مولانا آزاد کالج کے اشتراک سے ادبی محفل کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس ادبی محفل میں نامور شاعروں نے اپنا کلام پیش کرکے خوب داد وتحسین حاصل کی۔ Poetry Session in Aurangabad

اس محفل مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر ارکاز افضل نے کی، مشاعرے میں آئی پی ایس افسر قیصر خالد ممبئی، روزنامہ انقلاب کے مدیر اعلیٰ شاہد لطیف، یوسف دیوان، خان شمیم، ذاکر خان ذاکر اور دیگر نامور شاعروں نے اپنا کلام پیش کرکے خوب داد وتحسین حاصل کی۔ اس مشاعرے کی نظامت معروف شاعر اطہر شکیل ممبئی نے کی۔
