ETV Bharat / state

مہاراشٹرا عمارت حادثہ: صدر جمہوریہ اور وزیراعظم کا اظہار افسوس

author img

By

Published : Sep 21, 2020, 12:09 PM IST

Updated : Sep 21, 2020, 3:49 PM IST

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں نے مہاراشٹر کے بھیونڈی میں مکان منہدم معاملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھیونڈی میں عمارت گرنے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثہ میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ کے شکار افراد کےلیے دعاگو ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی تمنا کرتا ہوں‘۔

PM Modi tweets condolences to families of Bhiwandi building collapse victims
مہاراشٹرا عمارت حادثہ: صدر جمہوریہ اور وزیراعظم کا اظہار افسوس

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مہاراشٹرا کے بھیونڈی میں عمارت حادثے میں ہوئی لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

کووند نے آج ٹویٹ کر کے کہا’’ مہاراشٹرا کے بھیونڈی میں عمارت کے گرنے سے ہوئے جانی نقصان کی خبر تکلیف دہ ہے ۔ اس دکھ کی گھڑی میں اس حادثے میں جاں بحق ہوئے لوگوں کے تیئں میری گہری تعزیت ہے ‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا ’’ میں زخمیوں کے جلداز جلد صحت یاب ہونےکی دعا کرتا ہوں۔ مقامی حکام راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں ‘‘ ۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ بھیونڈی میں عمارت گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے جس سے انہیں دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے بھیونڈی میں پیر کی صبح ایک عمارت کے منہدم ہونےسے جاں بحق ہونے والوں کے تیئں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مودی نے اس حادثے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’مہاراشٹر کے بھیونڈی میں عمارت کے گرنےکی اطلاع موصول ہونے سے دکھ ہوا۔ حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے تیئں تعزیت۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب کے لیے دعا کرتا ہوں۔ راحتی کام جاری ہیں اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے‘‘۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی عمارت گرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’ بھیونڈی میں عمارت گرنے کے بعد راحت و بچاؤ کاری کام جاری ہیں، میری گہری تعزیت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے، زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے میں دعاگو ہوں‘۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے پیر کے روز مہاراشٹر کے بھیونڈی میں ایک عمارت منہدم ہونے کے حادثے میں بہت سے لوگوں کی موت ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹویٹ کیا کہ "مہاراشٹرا کے بھیونڈی میں ایک عمارت گرنے کے دل دہلا دینے والے حادثے میں بہت سارے لوگوں کی بے وقت موت ہونے سے رنجیدہ ہوں۔ حادثے میں لاپتہ افراد کے محفوظ ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔ ایشورسے دعا ہے کہ وہ مرنے والوں کی روح کو سکون اور غمزدہ خاندانوں کو صبر عطا کرے۔ اوم شانتی"۔

واضح رہے کہ بھیونڈی میں آج سویرے پیش آنے والے اس حادثے میں 10 افراد کی موت ہوگئی اور متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

Last Updated : Sep 21, 2020, 3:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.