ETV Bharat / state

Mumbai Metro Inauguration وزیراعظم مودی اُنیس جنوری کو ممبئی میں میٹرو کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 19 جنوری کو ممبئی میں میٹرو کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ 'میٹرو کی یہ خدمات ممبئی والوں کے لیے باعث فخر ثابت ہوں گی۔' PM Modi Visit Mumbai on January 19

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 11:18 AM IST

وزیراعظم مودی اُنیس جنوری کو ممبئی میں میٹرو کا افتتاح کریں گے

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی 19 جنوری کو ممبئی کے اپنے دورے کے دوران دو میٹرو لائنوں، میٹرو 2 اے اور میٹرو 7 کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلیٰ شندے نے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڑنویس کے ساتھ اندھیری علاقے میں گنداولی اسٹیشن کا دورہ کیا اور جمعرات کو افتتاحی تقریب اور وہاں کی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ میٹرو کی یہ خدمات ممبئی والوں کے لیے باعث فخر ثابت ہوں گی۔

شندے نے کہا کہ میٹرو روٹ 7 اور میٹرو 2 اے کا 35 کلومیٹر کا حصہ مکمل ہو چکا ہے۔ 33 اسٹیشنوں کو عوامی خدمت میں شامل کیا جائے گا۔ اس مرحلے کو عوامی خدمت میں لا کر، یہ اندھیری، داہیسر اور ورسووا علاقے میں ممبئی والوں کے لیے بڑی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ سڑک پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لئے ایک پرجوش منصوبہ ہے ۔ شندے نے مزید کہا کہ یہ ایک بڑا اتفاق ہے کہ اس میٹرو کا سنگ بنیاد خود وزیراعظم مودی نے رکھا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایم مودی آج زیادہ مصروف ہیں۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی کے رویداس گھاٹ پر ایک پروگرام میں دنیا کے سب سے طویل دریائی سیاحت کے بحری جہاز ایم وی گنگا ولاس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے اور وارانسی میں ٹینٹ سٹی کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج 13 جنوری کو ایک ورچوئل پروگرام کے ذریعے کاشی کے ساتھ بہار اور مغربی بنگال میں 1200 کروڑ روپے کے 10 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سب سے طویل آبی گزرگاہ پر وارانسی سے ڈبرو گڑھ تک گنگا ولاس کروز اور کارگو جہاز کو ہری جھنڈی دکھائیں گے اس کے ساتھ وہ گنگا کے پار ریت پر واقع ٹینٹ سٹی اور غازی پور اور بلیا میں چار فلوٹنگ جیٹی کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ بہار کے دو اضلاع میں پانچ کمیونٹی گھاٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Ganga Vilas Cruise گنگا ولاس کروز کو آج نریندر مودی ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.