ETV Bharat / state

World Photography Day مالیگاؤں فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ فوٹوگرافی نمائش - مالیگاؤں فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ فوٹوگرافی نمائش کا انعقاد

مالیگاؤں فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ 18 تا 19 اگست کو فوٹوگرافی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس تعلق سے فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے صدر ابھیجیت چودھری نے بتایا کہ ورلڈ فوٹو گرافی ڈے کے موقع پر مالیگاؤں فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کی جانب سے متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ Photography Exhibition Under the Auspices of Malegaon Photographers Association

فوٹو گرافی
فوٹو گرافی
author img

By

Published : Aug 19, 2022, 12:16 PM IST

مالیگاؤں: فوٹو گرافی کا عالمی دن، آرٹ، دستکاری، سائنس اور فوٹو گرافی کے سالانہ عالمی جشن کے طور پر معروف ہے۔ دنیا بھر میں فوٹوگرافی کا عالمی دن ہر برس 19 اگست کو منایا جاتا ہے۔ اس دوران لوگ تصاویر کے ذریعہ اپنے جذبات، اپنی کہانی اور اپنے فن کو دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے لیے یہ دن بے حد خاص ہوتا ہے۔ اس دن فوٹو گرافی کے شعبے سے وابستہ ہر شخص نہ صرف اپنی کھنیچی ہوئی تصاویر کا معائنہ کرتا ہے بلکہ اسے انتہائی دلچسپی سے دوسروں کو بھی دکھاتا ہے جو اس سے وابستہ ہیں یا اس فن میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس دوران انہیں ترغیب دی جاتی ہے جو فوٹو گرافی کو کریئر یا شوق کے طور پر دیکھتے ہیں۔

فوٹو گرافی

Organized two-day photography exhibition under the auspices of Malegaon Photographers Association

اس مناسبت سے مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں 'مالیگاؤں فوٹوگرافر ایسوسی ایشن' کے زیر اہتمام دو روزہ 18 تا 19 اگست کو فوٹو گرافی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے صدر ابھیجیت چودھری نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ورلڈ فوٹو گرافی ڈے' کے موقع پر مالیگاؤں فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کی جانب سے متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فوٹو گرافی نمائش میں 500 سے زائد تصاویر لگائی گئی ہیں اور انہیں 7 کیٹگری میں تقسیم کردیا گیا ہے، ہر کیٹگری میں پہلا دوسرا اور تیسرا انعام 2100، 1500 اور 1100 روپے نقد رقم کے ساتھ ٹرافی و اعزاز سے نوازا جائے گا۔

مزید پڑھیں:فوٹو گرافی کا عالمی دن کیوں خاص ہوتا ہے؟

وہیں اس موقع پر موجود ڈاکٹر سید فارانی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں کسی بھی آرٹ کو زندہ رکھا قابل ستائش ہیں۔ جبکہ اس فوٹوگرافی نمائش میں ایک سے بڑھ کر ایک تصویر موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فن تعمیرات، فن موسیقی و ادب کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں فوٹو گرافی بھی ایک فن کی حیثیت سے رائج ہے ساتھ ہی روزگار فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.