ETV Bharat / state

NIA Conducting Searches in Maharashtra مہاراشٹرا کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری، متعدد پی ایف آئی ارکان زیرحراست

این آئی اے کی یہ کارروائی ملک مخالف سرگرمیوں، ٹیررفنڈنگ اور نوجوانوں کو فساد کے لیے ورغلانے کے الزامات کے تحت کی گئی ہے۔ اس چھاپہ مار کارروائی میں این آئی اے کے ساتھ ساتھ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) بھی شریک تھی۔ PFI Members Arrested In Maharashtra; NIA And ED Conducting Searches

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 7:50 PM IST

مہاراشٹرا کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری، متعدد پی ایف آئی ارکان زیرحراست

ممبئی: ممبئی مہاراشٹر میں بھی پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے خلاف این آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ مہاراشٹر کے مختلف خطوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران این آئی اے نے 20 پی ایف آئی کارکنوں کو حراست لیا جب کہ ان سے باز پرس کی جارہی ہے۔ این آئی اے کی یہ کارروائی ملک مخالف سرگرمیوں, ٹیررفنڈنگ اور نوجوانوں کو فساد کے لئے ورغلانے کے الزامات کے تحت کی گئی ہے۔ اس چھاپہ مار کارروائی میں این آئی اے کے ساتھ ساتھ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) بھی شریک تھی۔ PFI Members Arrested In Maharashtra; NIA And ED Conducting Searches

این آئی اے نے پی ایف آئی کو دہشت گردانہ سر گرمیوں میں ملوث قرار دیا تھا۔ اسی الزام میں آج یہ کریک ڈاؤن کیا گیا۔ مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں این آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی کی ہے اور کل سو سے زائد ارکان کو حراست میں لیا ہے۔ مہاراشٹر میں این آئی اے نے ممبئی، پونہ، اورنگ آباد, بھیونڈی نئی ممبئی و دیگر علاقوں سے پی ایف آئی لیڈران پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گھروں سے زیر حراست لیا ہے۔ این آئی اے نے جو کارروائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Hijab Case سپریم کورٹ نے حجاب معاملہ پر فیصلہ محفوظ کر لیا

تفصیلات کے مطابق این آئی اے نے پونہ کے کونڈوا مسجد کے پاس بھی این آئی اے نے کارروائی کی اور کوثر باغ مسجد نئی ممبئی نیرول میں پی ایف آئی کے دفتر پر چھاپہ مارا اور یہاں سے این آئی اے نے دستاویزات بھی جمع کئے ہیں۔ اس میں پی ایف آئی لیڈران کے موبائل فون اوردیگر الیکٹرانک گزیٹ بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ این آئی اے کی اس کارروائی کے بعد پی ایف آئی کی حمایت میں احتجاج بھی جاری ہے اور پی ایف آئی اے نے اس کارروائی پر سراپا احتجاج کیا ہے۔ ساتھ ہی پی ایف آئی لیڈران نے اس کارروائی کو انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ پی ایف آئی کی غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث ہونے کے این آئی اے کو ثبوت ملے تھے جس کے بعد ملک بھر میں این آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.