جس کے مدنظر ایم آئی ایم اور مختلف سماجی تنظیموں نے آج بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج کیا۔
شہر میں بارش سے قبل جو سڑکیں بنائی گئی تھیں، ان سڑکوں پر بھی جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گلی اور محلے میں بھی راستوں کی حالت خستہ ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 'پورے شہر کی سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہونے کے سبب گاڑی چلانا تو دور کی بات ہے پیدل چلنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'شہر کی چند سڑکوں کو چھوڑ دیا جائے تو ایک بھی سڑک ایسی نہیں ہے جس پر گڑھے نہ ہوں۔ ایسی صورت میں خاص طور سے خواتین اور بزرگوں کا پیدل چلنا تک دشوار ہو گیا ہے۔'
ان سڑکوں سے راہگیروں بالخصوص خواتین اور بزرگوں کیلئے گزرنا سب سے مشکل ہے۔راہگیروں کی طرح ہی موٹرسائیکل سوار،رکشا والے اور کار مالکان بھی پریشان ہیں کہ آخر کریں تو کیا کریں۔