ETV Bharat / state

اورنگ آباد: سیاحتی مقامات کھولنے کے لیے لوگ سڑکوں پر اترے

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں میں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کی جانب سے سیاحتی مقامات کو کھولنے کے مطالبے پر احتجاج کیا گیا۔

سیاحتی مقامات کھولنے کے لیے لوگ سڑکوں پر اترے

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 8:06 PM IST

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب پورے ملک میں تمام قسم کی سرگرمیاں ٹھپ تھیں لیکن ان حالات آہستہ آہستہ معمول پر آرہے ہیں اور دکانیں، سنیما ہال اور مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اورنگ آباد کے سیاحتی مقام اب بھی بند

اس دوران مہاراشٹر کے تاریخی شہر اورنگ آباد میں سیاحتی مقامات کو کھولنے کے لیے بی بی کا مقبرہ کے سامنے سینکڑوں چھوٹے کاروبایوں نے احتجاج کیا۔

سیاحتی مقامات بند ہونے کی وجہ سے سینکڑوں خاندانوں کا کاروبار متاثر ہوا ہے اور سیاحوں میں بھی ناراضگی پائی جارہی ہے۔

اورنگ آباد کے سیاحتی مقام اب بھی بند
اورنگ آباد کے سیاحتی مقام اب بھی بند

یہ احتجاجی دھرنا ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کی قیادت میں دیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کا زور اب مہاراشٹر میں کم ہورہا ہے مذہبی مقامات اور دیگر تمام ادارے کُھل رہے ہیں تاہم سیاحتی مقامات پر ابھی بھی تالے پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کا روزگار متاثر ہورہا ہے۔

اورنگ آباد کے سیاحتی مقام اب بھی بند
اورنگ آباد کے سیاحتی مقام اب بھی بند

مظاہرین نے مزید کہا کہ 'محکمہ آثار قدیمہ نے اگر فوری ایکشن نہیں لیا تو لوگ بُھکمری کا شکار ہوجائیں گے، اس کے علاوہ ان مقامات کو دیکھنے کے لیے دور دراز مقامات سے آنیوالے سیاحوں کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عوامی سطح پر بھی تاریخی اور سیاحتی مقامات کو فوری طور پر مقامی عوام کے لیےکھولنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.