ETV Bharat / state

Newly Built Haj House اورنگ آباد میں تعمیر کیے گئے نئے حج ہاؤس کے افتتاح کا مطالبہ

کانگریس سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں نے حج ہاؤس کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے باوجود اس کا افتتاح نہیں کیے جانے پر انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا۔

اورنگ آباد میں تعمیر نئے حج ہاؤس کے افتتاح کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 11:40 AM IST

اورنگ آباد میں تعمیر نئے حج ہاؤس کے افتتاح کا مطالبہ

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں نئے حج ہاوس کا افتتاح نہیں کیے جانے پر عازمین حج سمیت مقامی باشندوں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ کانگریس اور مختلف مالی و سماجی تنظیموں نے ڈویژنل کمشنر سے ملاقات کرکے سات دنوں کے اندر اندر حج ہاؤس کا افتتاح نہیں کیا گیا تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔

اسی درمیان اورنگ آباد کانگریس اور اقلیتی سیل کی جانب سے ڈویژنل کمشنر کو مطالباتی مکتوب پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اورنگ آباد حج ہاؤس کا کام مکمل ہو چکا ہے، اس کے باوجود حج ہاؤس میں کام کاج شروع نہیں کیا جارہا ہے۔ آنے والی سات جون سے مراٹھواڑہ کے تمام عازمین حج اورنگ آباد ایمبارکیشن پوائنٹ سے حج کے لیے روانہ ہوں گے۔ مراٹھواڑہ کے مختلف اضلاع اور تعلقوں سے آنے والے عازمین کو اورنگ آباد میں حج ہاؤس ہونے کے باوجود بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس صورت میں نئے حج ہاوس کا افتتاح لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Azmeen Haj اورنگ آباد سے سات جون کو جانے والے عازمین حج نے رپورٹنگ کی

انہوں نے کہا کہ اگر حج ہاوس کا افتتاح نہیں کیا گیا تو عازمین حج کو اور نگ آباد پہنچ کر ہوٹل، لاجنگ میں رہنا پڑے گا اور ساتھ ہی طعام کے لیے بھی پیسے خرچ کرنے ہوں گے۔ عازمین حج کو ان تمام دشواریوں سے بچانے اور انہیں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اورنگ آباد حج ہاؤس بنایا گیا تھا لیکن اب تک حج ہاؤس کا افتتاح نہیں کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ حاجی اس سال بھی اورنگ آباد حج ہاؤس سے حج کے سفر پر روانہ ہونے سے قاصر رہ گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.