ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ کہے جانے والے امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتے ہیں . اور وہ اپنے شائقین کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی یا پیشہ ورانہ زندگی کا ہمیشہ اشتراک کرتے رہتے ہیں ۔
لیکن آج کل وہ مسلسل کورونا وائرس جیسی وبا سے لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں. اداکار اکثر اپنی پوسٹ کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ لوگوں کو جہاں ان کی پوسٹ سے معلومات حاصل ہوتی ہے ، وہیں تفریح بھی کرتے ہیں۔
بگ بی ٹویٹر پرکبھی اپنے زندگی سے جڑے کسی واقعے کو شیئر کرتے ہیں۔ تو کبھی موجودہ حالات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں ۔حال ہیں انہوں نے اپنے ٹویٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ'چلو بھیا جم' جو خوب وائرل ہوا تھا ۔
لاک ڈاؤن میں جہاں ہر کوئی اپنے گھروں میں قید ہے، وہیں بگ بی اپنے ٹویٹ کے ذریعے جم جانے کی بات کر رہے ہیں۔ حالانکہ اس ٹویٹ کے بعد لوگ خوب تبصرہ کر رہے ہیں، اور اپنی ذاتی رائے بھی دے رہے ہیں۔
وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو ، امیتابھ بچن جلد ہی بالی ووڈ کے چار فلموں میں نظر آنے والے ہیں ۔ ان فلموں میں 'چہرے' ، 'جھنڈ' ، 'براہماستر' اور 'گلابو-سیتابو' شامل ہیں۔