ETV Bharat / state

پائل تڑوی کیس: مشتبہ ملزمین عدالتی تحویل میں - نائر اسپتال

ممبئی کے نائر اسپتال کی جونیئر ڈاکٹر پائل تڑوی کی خودکشی کے معاملے میں آج عدالت نے تینوں مشتبہ ملزمین کو دس جون تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

payal
author img

By

Published : May 31, 2019, 6:13 PM IST

ممبئی کرائم برانچ نے ملزمین سے پوچھ گچھ کے لیے مزید پولیس حراست طلب کی تھی لیکن عدالت نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

کرائم برانچ نے بتایا کہ 'اس واقعے کے بعد اب تک خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے۔ یہ تینوں ملزمین ایسے جواب دے رہی ہیں جیسے ان کو سکھایا گیا ہو۔'

کرائم برانچ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ملزمین تفتیش میں ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔ان سے روبرو پوچھ گچھ کرنے کے لیے پولیس حراست کی ضرورت ہے۔

کرائم برانچ کے مطابق جس دن پائل نے خودکشی کی، اس روز وہ ملزمین کے ساتھ تھیں اور یہ واقعہ دوپہر کے بعد پیش آیا۔ اس درمیان کیا ہوا یہ معلوم کرنا بہت ضروری ہے۔

پائل تڑوی معاملے میں گواہ اسنیہل شندے نے ملزمین کے خلاف گواہی دی۔ اسنیہل شندے پائل کی معاون تھیں۔

ایڈوکیٹ راجا ٹھاکرے نے بتایا کہ 'اسنیہل کے سامنے پائل پر ذات پات پر مبنی تبصرہ کیا گیا۔ ڈاکٹر ہیما آہوجہ نے پائل کو کہا تھا کہ تو پسماندہ طبقے کے کوٹے سے آئی ہے لیکن میں نے رینک حاصل کیا ہے اور ٹاپ کیا ہے۔

ملزمین کے وکیل آبات پونڈا نے کہا کہ '21 تاریخ کو یہ واقعہ پیش آیا۔ 23 تاریخ کو کیس درج کیا گیا لیکن اب تک پولیس کو کچھ بھی ٹھوس نہیں ملا ہے۔ اگر سوسائڈ نوٹ ہوتا تو ضرور ملتا۔ پولیس کو سوسائڈنوٹ تلاش کرنا چاہیے۔'

Intro:Body:

waseem

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.