ETV Bharat / state

Pathan Masjid ممبئی میں پٹھان مسجد کو لیکر وقف بورڈ سخت - ریاست مہاراشٹر وقف بورڈ

سو برس قدیم وقف کی اس مسجد کو امتیاز خان نام کے ایک شخص نے ذاتی املاک کی دعویداری کی ہے۔ جس کے بعد مہارشٹر وقف بورڈ نے اس مسجد کے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے قانونی کارروائی اور سختی سے نمٹنے کی بات کہی ہے۔

ممبئی میں  پٹھان مسجد کو لیکر وقف بورڈ سخت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 8:24 PM IST

ممبئی میں پٹھان مسجد کو لیکر وقف بورڈ سخت

ممبئی:ریاست مہاراشٹر وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر وجاہت مرزا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پورے معاملے کو بہت ہی ہی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ہم اسکی پورے جانچ کرینگے اور ذاتی ملکیت کے دعویداروں کے خلاف کارروائی بھی کریں گے۔

وہیں رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے نزدیک صرف مسجد ہی نہیں بلکہ اُن سے مندریں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ہم نے اس بارے میں کئی بار ایوان میں آواز اٹھائی ہے۔ پٹھان مسجد کو بھی لیکر ہم غیرقانونی طریقہ سے قابض ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Waqf Properties وقف کی 185 املاک وقف ہونے کے شواہد موجود لیکن وقف رکن کو منظور نہیں، سید رضوان

آپ کو بتا دیں اس کے آخری ٹرسٹی حبیب شاہین کا 2009 میں انتقال ہوگیا۔ اس کے بعد سن 2012 میں کچھ لوگوں نے چینج رپورٹ فائل کی ہے۔ ساتھ میں سن2007 کے ایک ریکارڈ کا حوالہ دیا ہے لیکن کہا یہ جا رہا ہے کہ 2007 میں جس دستخط کہ حوالہ دیا گیاہے وہ فرضی ہے کیونکہ حبیب شاہین کی اصل دستخط اور اس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔۔۔جسکو لیکر پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.