ETV Bharat / state

ممبئی: بھنڈی بازار میں عمارت کا حصہ منہدم، متعدد زخمی - بھنڈی بازار

مہارشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے بھنڈی بازار کے میمن واڑہ روڈ پر چار منزلہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ۔

عمارت کا حصہ منہدم
author img

By

Published : Sep 11, 2019, 1:01 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 5:26 AM IST

فائر بریگیڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب نو بجے کے قریب میمن واڑہ میں واقع یوسف چال کا ایک حصہ منہدم ہو گیا تھا جس سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی۔

عمارت کے اطراف کے علاقوں سے عاشورہ کا جلوس نکالا جا رہا تھا اور علاقہ میں گہما گہمی تھی واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں جہاں ملبہ سے 14افراد کو بحفاظت نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

جبکہ ابھی بھی 2 افراد کے ملبہ میں پھنسے رہنے کی اطلاع ہیں اور راحتی کام جاری ہیں، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی ڈونگری میں ایک عمارت گر جانے کی وجہ سے 15لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 13لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ عمارت گرنے پر اپنے شدید رنج کا اظہار کرتے ہوئے عاشقان رسول اکیڈمی کے صدر حاجی حقیق اللہ نے کہا کہ یہاں لوڈ بیئرنگ کی عمارتیں زوروں پر تعمیر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ایک روز قبل ہی چنچ بندر میں زیر تعمیر عمارت کا سلیب گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

حاجی حقیق اللہ نے شکایتی انداز میں کہا کہ یہاں کے رکن اسمبلی اور میونسپل کارپوریٹر کیا کر رہے ہیں کہ ایسے حادثات ہو رہے ہیں انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اس طرح سے لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے اور مقامی رکن اسمبلی اور میونسپل کارپوریٹر خاموش ہیں انہیں کچھ فرق ہی نہیں پڑتا جبکہ انہیں مقامی عوام کی فکر کرنی چاہیئے اور اس طرح کے حادثات نہ ہوں اس کیلئے کام کرنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیکھتے دیکھتے ممبا دیوی حلقہ میں بلڈنگیں گررہی ہیں جس میں لوگوں کی جان جا رہی ہیں وہیں لوگ زخمی ہو رہے ہیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 5:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.