ETV Bharat / state

ڈاکٹر پنکج اشیا، بھیونڈی کے نئے میونسپل کمشنر - Bhiwandi news

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کے میونسپل کمشنر پروین اشٹیکر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ 2016 کے آئی اے ایس ڈاکٹر پنکچ اشیا کو بطور میونسپل کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر پنکج اشیا بھیونڈی کے نئے میونسپل کمشنر

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 10:45 PM IST

کورونا وائرس وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ہونے والے زبردست اضافہ اور علاج میں ہونے والی لاپروائی کی شکایت کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے میونسپل کمشنر پروین اشٹیکر کو ان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے 2016 بیچ کے آئی اے ایس ڈاکٹر پنکج اشیا کو تعینات کیا۔ سنیچر دیر شام کو انہوں نے میونسپل ہیڈکوراٹر پہنچ کر میونسپل کمشنر کے عہدے کا جارچ سنبھالا۔

واضح رہے کہ بھیونڈی میونسپل کارپوریشن میں کسی آئی اے ایس کی یہ دوسری تعیناتی ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر یوگیش مہسے بطور میونسپل کمشنر 17 ماہ تعینات تھے۔ ان سے قبل کئی آئی اے ایس آفیسر بطور اضافی جارچ میونسپل کمشنر کے عہدے کو سنبھال چکے ہیں۔ مگر کسی آئی اے ایس کی باضابطہ کمشنر یہ دوسری تعیناتی ہے۔

ڈاکٹر پنکج اشیا بھیونڈی کے نئے میونسپل کمشنر

مقامی رکن اسمبلی رئیس شیخ نے بھیونڈی شہر میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے لیے پروین اشٹیکر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے وزیراعلیٰ سے آئی اے ایس میونسپل کمشنر کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے پنکج اشیا کو بھیونڈی میونسپل کمشنر کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔

بھیونڈی شہر کے عوام نے ایک آئی اے ایس آفیسر کو بطور میونسپل کمشنر تعینات کرنے پر حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.