ETV Bharat / state

پالگھر لنچنگ معاملہ: دو نابالغوں کے خلاف چارج شیٹ داخل

مہاراشٹر میں سی آئی ڈی کرائم برانچ کے افسروں نے خطرناک بھیڑ کے ذریعہ اپریل 2020 میں دو سادھوؤں کے قتل کے معاملے میں جمعہ کو بھیونڈی میں واقع جوینائل کورٹ میں دو نابالغوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

palghar lynching case: Chargesheet filed against two minors
پالگھر لنچنگ معاملہ: دو نابالغوں کے خلاف چارج شیٹ داخل
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 5:21 PM IST

جانچ ٹیم کے ایک افسر نے بتایا کہ بھیڑ نے دو سادھوؤں اور ایک ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا تھا۔ تینوں متاثرین سورت میں ایک شخص کی آخری رسومات میں حصہ لینے کے لئے جارہے تھے اور راستے میں گڑھچنچلے گاؤں میں 16 اپریل کو ایک بھیڑ نے تینوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا تھا۔

بھیڑ میں مارے گئے لوگوں میں مہنت کلپورکش گری(70) اور سشیل گری مہاراج (35) اور ڈرائیور نیلیش تیلگڑے(30) شامل تھے۔

اس معاملے میں 11 نابالغوں سمیت کم از کم 165 لوگوں کو گرفتار کیاگیا تھا اور 126 لوگوں کے خلاف جانچ ٹیم نے چارج شیٹ داخل کی ہے۔

پولیس افسر نے کہا کہ معاملے میں نابالغوں کے سلسلے میں چارج شیٹ داخل کی جانی زیر التوا تھی جسے جمعہ کو پورا کرلیا گیا۔

ریاستی سی آئی ڈی کرائم برانچ کے افسر نے کہا کہ دونوں نابالغوں کے سلسلے میں چارج شیٹ جمعہ کو دائر کی گئی ہے اور دیگر نو کا نام چارج شیٹ نہیں لیا گیا ہے۔

اس دوران سماج کے ایک طبقے کے ذریعہ سی بی آئی کی اپیل حال میں سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.