ETV Bharat / state

'کیا 50-50 نیا بسکٹ ہے'؟

مہاراشٹر میں وزرات اعلی کے عہدے کے لیے شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان جاری تکرار پر ایم آئی ایم صدر نے جم کر نکتہ چینی کی ہے۔

author img

By

Published : Nov 3, 2019, 12:38 PM IST

ایم آئی ایم صدر

مہاراشٹر میں شیوسینا-بی جے پی کی اتحادی پارٹیوں میں وزیر اعلی کی کرسی کے لیے جاری گھماسان پر مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے طنز کسا ہے کہ' یہ 50-50 کیا ہے، نیا بسکٹ ہے کیا؟ کتنا 50-50 کروگے؟ کچھ مہاراشٹر کی عوام کے لیے بھی بچاکر رکھیے۔

اویسی نے دونوں پارٹیوں کے بارے میں یہ کہا کہ ان لوگوں کو عوامی مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ہے، ستارا میں بارش کے سبب ہونے والے نقصان کی بھی انھیں کوئی فکر نہیں ہے۔ یہ لوگ صرف 50-50 کی بات کررہے ہیں یہ کیسا سب کا ساتھ سب کا وکاس ہے؟

دوسری جانب مہاراشٹر سے شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت نے کہا ہے کہ' مہاراشٹر کے وزیراعلی کے عہدے کے لیے ان کی پارٹی کا مطالبہ درست ہے اور بی جے پی کے ساتھ اقتدار میں حصہ داری سیٹوں کی کمی یا زیادتی کے سبب نہیں بلکہ انتخابات سے قبل دونوں پارٹیوں کے درمیان ہونے والا معاہدہ ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.