ETV Bharat / state

مالیگاؤں کارپوریشن کا آن لائن جنرل بورڈ اجلاس منعقد

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن کی آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ طاہرہ شیخ رشید کی صدارت میں منعقد ہوئی۔اس میٹنگ میں پیش سبھی تجاویز منظور کرلی گئیں۔

مالیگاؤں کارپوریشن کا آن لائن جنرل بورڈ اجلاس منعقد
مالیگاؤں کارپوریشن کا آن لائن جنرل بورڈ اجلاس منعقد
author img

By

Published : Jul 30, 2021, 5:36 PM IST

مالیگاؤں کارپوریشن کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر پیش کی گئی کچھ تجاویز پر اے آئی ایم آئی ایم اور مہاگٹھ بندھن کے کارپوریٹرز غیر جانب دار رہے۔اس میٹنگ میں مجلس اتحاد المسلمین کے شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز نے قبرستان کی جگہ کے معاملے میں اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کارپورپشن ہیرا پورے علاقے میں قبرستان کےلیےجگہ خریدا جائے تاکہ مردوں کی تدفین کے لیے مسلمانان شہر کو سہولت مل سکے۔ لیکن جب ڈاکٹر خالد پرویز کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو انہوں نے اس میٹنگ سے واک آؤٹ کیا۔

مالیگاؤں کارپوریشن کا آن لائن جنرل بورڈ اجلاس منعقد

اسی طرح اس آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ میں کئی اہم امور پر بحث ومباحثہ کے بعد تجویزیں کو منظوری دے دی گئی۔ اس موقع پر مالدہ شیوار (مالدہ کالونی) میں رہائشی افراد کو آمدورفت کےلیے 15 ویں مالیاتی فنڈ سے ایک بس کی خریدی، اس کے علاوہ طبی ہیلتھ سینٹرز کےلیے سٹی اسکین، سونو گرافی وغیرہ مشین کی خریدی اور سنگمیشور علاقے میں بیت الخلاء کےلیے جگہ خریدنے سمیت دیگر اہم تجاویز کو منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ: سادھوی پرگیہ کی گرفتاری کے پنچ کی گواہی عمل میں آئی

اس موقع پر محمد مستقیم نے سوال اٹھایا کہ کارپوریشن نے پہلے بھی 10 کروڑ کی گاڑیاں خریدیں تھی۔لیکن ان گاڑیوں سے عوام کو کسی بھی طرح کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔اور گزشتہ چار برس سے کارپوریشن کے گیراج میں کئی گاڑیاں خراب ہو کر کھڑی ہوئی ہے۔

اسی طرح محمد مستقیم نے کورونا وباء کے دوران ہسپتالوں میں لائی گئی مشین کی رپورٹ بھی مانگی۔ جس پر میونسپل کمشنر نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران ہسپتالوں میں لائی گئی مشین کرایہ پر لائی گئی تھی، اب ان تمام مشینوں کو واپس کردیا گیا ہے۔

انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ مالدہ شیوار میں آمدورفت کےلیے صرف ایک ہی بس خریداری جائے گی۔ وہیں شہر کی اہم شاہراؤں کو سمینٹ روڈ بنانے کی تجویز بھی منظور کی گئی۔ اور مہاراشٹر سورن جینتی اسکیم کے تحت مختلف علاقوں میں کام کاج کرنے اور شاہراؤں پر دھول مٹی کی صفائی کےلیے آٹو میٹک مشین کی خریدی کرنے کی تجویز بھی منظور کی گئی۔ اس مشین کے تجرباتی مشاہدے سے متعلق محمد مستقیم کے سوال پوچھنے پر میئر طاہرہ شیخ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.