ریاست مہاراشٹرا کے ڈونگر پاڑا میں دو نوجوانوں کے آپسی جھگڑے کے نتیجہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا اور یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق جمرات اور جمعہ کی درمیانی شب گنیش پنڈال کے قریب لوگ ناچ رہے تھے کہ دو نوجوانوں میں بحث و تکرار شروع ہوگئی اور جھگڑے کے دوران دونوں نیچے گرپڑے جبکہ کرشنا اس جھگڑے میں ہلاک ہوگیا۔
نوجوان کی ہلاکت کے بعد پولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔