ETV Bharat / state

Hijab Row, Hijab Distribution in Mumbai: ایک طرف حجاب کو لے کر تنازعہ تو دوسری جانب حجاب تقسیم - حجاب کی حمایت میں احتجاج

ممبئی میں شیو واہتک سینا Shiv Vahtuk Sena کے صدر دیپک مہیشوری نے چیتا کیمپ علاقے کی بچیوں کو حجاب تقسیم کیا اور یہ کہا کہ ریاست میں حجاب پوش خواتین کو یا طالبات کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ Hijab Row, Hijab Distribution in Mumbai

ایک طرف حجاب کو لے کر تنازعہ تو دوسری جانب حجاب تقسیم

author img

By

Published : Feb 17, 2022, 7:21 PM IST

ملک کے متعدد علاقوں میں حجاب کی حمایت میں احتجاج کیا جا رہا ہے، حالانکہ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں گزشتہ جمعہ کو متعدد جگہوں اور مساجد کے باہر حجاب کی حمایت میں کالی پٹی باندھ کر احتجاج کیا گیا۔ جس کے بعد ممبئی کی شیواجی نگر پولیس Shivaji Nagar Police نے مظاہرین کے خلاف کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں معاملہ درج کیا ہے، حالانکہ اس معاملے میں کسی طرح کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ممبئی کے چیمبور علاقے میں شیو واہتک سینا کے صدر دیپک مہیشوری نے ممبئی کے چیتا کیمپ علاقے کی بچیوں کو حجاب تقسیم کیا اور یہ کہا کہ ریاست میں حجاب پوش خواتین کو یا طالبات کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مہیشوری نے کہا کہ آئین نے یہ آزادی ملک کے ہر شہری کو دی ہے۔ اس لیے کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جا سکتی۔ وہیں ممبئی کے آزاد میدان پولیس تھانے کے سینیئر پی آئی بھوشن بیلنیکر نے کہا کہ اب تک آزاد میدان میں کسی طرح کے احتجاج کو لیکر عرضیاں نہیں آئی ہیں اگر آتی ہیں تو یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا اس احتجاج کے دوران كووڈ قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی۔

وہیں دوسری جناب ریاست کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ریاست میں حجاب کو لیکر کسی بھی طرح احتجاج نہ کریں کیونکہ یہ معاملہ کرناٹک کا ہے اور اس طرح یا ایسی کوئی واردات مہاراشٹر میں نہیں ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.