ETV Bharat / state

اورنگ آباد: ایم آئی ایم کی جانب سے خواتین کا یک روزہ ورکشاپ

رکن پارلیمان امتیازِ جلیل نے یہاں موجود خواتین کو یقین دلایا کہ اورنگ آباد شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ جلد حل کرنا ان ترجیحات میں شامل ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 2:27 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں مجلس اتحاد المسلین (ایم آئی ایم) کی رضیہ سلطانہ خواتین ونگ کی قیادت میں خواتین کا ایک روزہ ورکشاپ رکھا گیا جس میں خواتین کو بااختیار بنانے اور صنعتی میدان میں ان کی رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی۔

اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بااختیار بنانے اور زندگی کے مختلف میدانوں میں خواتین کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایم آئی ایم کی رضیہ سلطان خواتین ونگ کی قیادت میں دارالسلام میں ایک تربیتی ورکشاپ ہوا اس ورکشاپ میں صنعتی شعبے کی ماہر خواتین نے بچت گٹ، مہیلا بچت گٹ اور دیگر اسکیموں کے تعلق سے تفصیلی روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ روزگار و کاروبار کو کس طرح سے یقینی بنایا جاسکتا ہے اس تعلق سے رہنمائی کی گئی۔

واضح رہے ایم پی امتیاز جلیل کو حال ہی میں اربن ڈیولپمنٹ کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے، رکن پارلیمان نے شہر کی سڑکوں کو گڑھوں سے پاک کرنے کا بھی یقین دلایا اور کہا کہ ان کے مدت کار میں بچے تین برسوں میں مزید ترقیاتی کام کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.