ETV Bharat / state

بابری مسجد سے ایک دن ضرور اذان گونجے گی: سعید نوری - سپریم کورٹ

بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں رضا اکیڈمی کے کارکنان نے بھنڈی بازار علاقے میں مینارہ مسجد کے پاس اجتماعی اذان دی۔

مینارہ مسجد کے پاس اجتماعی اذان
مینارہ مسجد کے پاس اجتماعی اذان
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 7:52 PM IST

رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہا کہ آغاز سے ہی ہمارا مطالبہ ہے کہ بابری مسجد جہاں تھی وہیں تعمیر ہونی چاہیے اور شرعی قانون کے مطابق جہاں مسجد ایک بار تعمیر ہوئی ہے تا قیامت وہیں رہی گی۔

مینارہ مسجد کے پاس اجتماعی اذان

سعید نوری نے کہا کہ ہم اپنی نسلوں کو یہ بتائینگے اور ایک نہ ایک دن بابری مسجد گنبد و مینار سے اذان ضرور گونجے گی۔

واضح رہے کہ بابری مسجد منہدم کئے جانے کے بعد پورے ملک میں فسادات بھڑک اٹے تھے اور ممبئی میں بھی ماحول خراب ہوا تھا۔

بابری مسجد کا معاملہ طویل عرصے سے قانونی کارروائیوں کے بیچ ہچکولے کھا رہا تھا اور آخر میں سپریم کورٹ نے اس جگہ پر رام مندر تعمیر کرنے کا حکم جاری کیا جبکہ کورٹ نے حکم دیا کہ حکومت مسجد کے لیے دوسری جگہ مہیا کرائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.