آئی جی ایم ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انل تھورات کے مطابق بھیونڈی شہر میں رہائش پذیر 60 سالہ ایک خاتون گزشتہ ہفتے پونے میں ایک شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے لیے گئی تھی۔ وہ خاتون پونے میں تین دن تک رہنے کے بعد پیر 9 مارچ کی صبح بھیونڈی واپس آ گئی تھی۔ لیکن بھیونڈی آنے کے بعد سے تیز بخار، کھانسی، جسم میں درد اور سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے مقامی ڈاکٹر سے علاج کرایا۔نجی ڈاکٹر سے علاج کرانے کے بعد بھی جب اسے کوئی فائدہ نہیں ہوا تو اہل خانہ نے بدھ دوپہر آئی جی ایم ہسپتال لے کر گئے۔
کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ڈاکٹروں نے اس کی اطلاع فوری طور سپرنٹنڈنٹ انل تھورات کو دی۔ جس کے بعد کورونا کے علامات ظاہر ہونے پرابتدائی طبی امداد کے بعد اس کی جانچ اور علاج کے لیے ممبئی کے کستوربا ہسپتال میں منتقل کردیا ہے۔ جس کی رپورٹ 12 مارچ کو آنے کے بعد ہی اس بات کی تصدیق ہوپائے گی کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہے یا نہیں ۔
اندرا گاندھی سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انل تھورات نے مطابق خاتون کافی ڈری سہمی ہوئی تھی۔انہوں نے شہریوں سے خوف زدہ ہونے کے بجائے اس سے ہوشیاررہنے اور احتیاط برتنے کے ساتھ ہی اگر کسی کو تیز بخار یا کھانسی سمیت ایک وائرس مشابہت رکھنے والی علامات نظر آئے تو فوراً اندرا گاندھی ہسپتال رجوع ہوں تاکہ فوراً علاج شروع ہوسکے۔