ETV Bharat / state

مالیگاؤں : قومی پرندہ مور کا شکار، ایک گرفتار - مالیگاؤں میں قومی پرندہ مور کا شکار

شہر مالیگاؤں کے پوار واڑی پولیس اسٹیشن نے مور کا شکار کرنے والے ایک شکاری کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے پاس سے مور اورمور کا پنکھ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

قومی پرندہ مور کا شکار، ایک گرفتار
قومی پرندہ مور کا شکار، ایک گرفتار
author img

By

Published : Jul 19, 2021, 2:26 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کی پولیس نے قومی پرندہ مور کا شکار کرنے کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس تعلق سے محکمۂ جنگلات کے افسر نے بتایا کہ پوار واڑی پولیس اسٹیشن کی ایک گاڑی پیٹرولنگ کررہی تھی کہ اس دوران پولیس افسران کو سوند گاؤں پھاٹہ کے قریب ممبئی ۔ آگرہ ہائی وے سے گزر رہی ایک ٹویٹا کار پر شبہ ہوا۔

پولیس اہلکاروں نے جب ٹویٹا کار روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں سے مور اور مور کے پنکھ سمیت ایک ایئر گن برآمد ہوئی۔

محکمہ جنگلات کے افسر ڈی ڈی کامبلے نے اس تعلق سے مزید بتایا کہ اس معاملے میں حذیفہ نامی ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد پوار واڑی پولیس اسٹیشن کے پی آئی وسنت بھوئی نے اس واقعے کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی۔

مزید پڑھیں: اینٹی کرپشن بیورو نے راجوری میں دو ملازمین کو رشوت لیتے گرفتار کیا

جس کے بعد محکمہ جنگلات کے افسران نے ملزم شکاری، گاڑی اور مور کو اپنی تحویل میں لے کر جانچ شروع کردی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ شکار کہاں کیا گیا تھا اور اس میں کتنے لوگ شامل تھے۔ اس کے علاوہ جانوروں کے ڈاکٹر کو طلب کرکے پوسٹ مارٹم کی کارروائی بھی انجام دی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.