ETV Bharat / state

Holi 2023 ہولی تہوار کے موقع پر اورنگ آباد کے مساجد پر کپڑے ڈالے گئے - Aurangabad News

اورنگ آباد شہر پولس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے بتایا ہے کہ اورنگ آباد شہر میں برسوں سے رواج رہا ہے کہ ہولی اور دوسرے تہواروں کے وقت مساجد کے دیوراں کو بڑے کپڑوں سے ڈھانک دیا جاتا ہے، تاکہ مساجد کی دیواریں ہولی کے دوران کھیلے رنگوں سے محفوظ رہیں۔

مساجد پر کپڑے ڈالے گئے
مساجد پر کپڑے ڈالے گئے
author img

By

Published : Mar 7, 2023, 8:15 PM IST

مساجد پر کپڑے ڈالے گئے

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ہولی کا تہوار بڑے ہی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے، شہر میں کئی سارے مقامات پر لوگ ریلیوں کی شکل میں نکلتے ہیں اور ہولی کھیلتے ہیں، دوسری جانب اورنگ آباد پولیس کی جانب سے سے مسجدوں پر بڑے کپڑے ڈالے جاتے ہیں تاکہ ہولی کا رنگ ان مساجد کے دیواروں پر نے پڑسکے۔اورنگ آباد پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ ہولی کے تہوار کو دیکھتے ہوئے شہر میں پولیس کا بھی سخت بندوبست کیا گیا ہے۔

اورنگ آباد شہر کے مختلف علاقوں سے لوگ ہولی کھیلتے ہوئے ان علاقوں سے بھی گزرتے ہیں جن علاقوں میں مساجد بھی ہوتی ہیں، لیکن شہر میں مساجد کی جانب رنگ نہیں پھینکا جاتا ہے، بلکہ وہاں پر برادران وطن اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے احتیاط برتی جاتی ہے، ہولی کے تہوار کے دن شہر کے مختلف علاقوں میں دکانیں بھی بند رکھی جاتی ہیں تاکہ لوگ پورے جوش و خروش کے ساتھ ہولی کھیل سکیں۔

اورنگ آباد شہر پولس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے بتایا ہے کہ اورنگ آباد شہر میں برسوں سے رواج رہا ہے کہ ہولی اور دوسرے تہواروں کے وقت مساجد کے دیوراں کو بڑے کپڑوں سے ڈھانک دیا جاتا ہے، تاکہ مساجد کی دیواریں ہولی کے دوران کھیلے رنگوں سے محفوظ رہیں۔اور سبھی لوگ امن و امان کے ساتھ اپنے تہوار منائیں۔
اورنگ آباد شہر کے سبھی علاقوں پر مقامی پولیس کی جانب سے مساجد پر کپڑا ڈھکنے کا کام کیا جاتا ہے۔ ان تہواروں کے دوران مسجد کے ذمہ داروں کے ساتھ پولیس بھی میٹنگ کرتی ہے اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے بات چیت کی جاتی ہے، اس کے ساتھ پولیس کمشنر آفس میں بھی سبھی مذہب کے لوگوں کی ایک میٹنگ رکھی جاتی ہے جس میں تہوار پر انتظامات کو لے کر بات چیت کی جاتی ہے۔اورنگ آباد شہر میں ہولی کے تہوار کے وقت کئی ساری سیاسی پارٹیوں کی جانب سے بھی مختلف جگہوں پر ہولی کا پروگرام منعقد کیا جاتا ہے جس میں ساؤنڈ سسٹم اور عوام کے لئے کلر کا انتظام کیا جاتا ہے جس سے سبھی لوگ ایک جگہ جمع ہو کر تہوار مناتے ہیں۔ہولی کے تہوار کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ کی جانب سے سخت انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ شہر میں کسی بھی قسم کا واقعہ رونما نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:Shab e-Barat میرٹھ میں ہولی،شبِ برات باہمی اتحاد اور پُرامن طورپر منانے کا عزم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.