ممبئی: ریاست کے مہاراشٹر کے ممبئی میں اردو میلے میں دس ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کی۔ اردو کتاب میلے میں شرکت کرنے والے طلبا و طالبات میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ اس دوران میلے میں مختلف پروگرامز منعقاد کئے جا رہے ہیں۔
قومیں کونسل برائے فروغ اردو زبان اور انجمن اسلام کے زیر اشتراک سے ممبئی میں 26 ویں قومی کتاب میلے کا افتتاح کیا گیا۔ اس میلے میں ممبئی سمیت ملک کی دوسری ریاستوں کے 150 سے زائد پبلشر نے شرکت کی۔ میلے میں ادبی ، پرانی، مذہبی کتابوں کے شائیقیں کے لیے کتابوں کا بڑا ذخیرہ ہے۔ پبلشر نے اس موقع پر کتابوں کے مطالعہ کو لیکر اپنے اپنے انداز میں کیا کچھ کہا پہلے یہ دیکھتے ہیں۔
انجمن اسلام کی پرنسپل ڈاکٹر شیخ روبینہ کہتی ہیں کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ اس میلے کی میزبانی کرنے کا موقع انجن اسلام کو ملا۔ صبح سے ہی بڑے پیمانے پر بچوں کی آمد رہی۔ دس ہزار سے زائد بچوں نے یہاں شرکت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ 12 جنوری کو خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ممبئی میں قومی اردو کونسل اردو کتاب میلہ میں شائقین کی جوق در جوق آمد
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ہر برس اس طرح کے میلے منعقد کرتی ہے جیس کا مقصد یہ ہے کہ اردو زبان کو فروغ ملے اور لوگوں میں کتابیں پڑھنے کا جذبہ پیدا ہو۔ ہر برس بڑے پیمانے پر اس میلے میں ملک بھر سے پبلشر اپنی اپنی کتابوں کے اسٹال کے ساتھ نمودار ہوتے ہیں۔