مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ نے رات کا کرفیو لگا رکھا ہے۔
60 سے زیادہ عمر کے افراد کو کورونا کے ٹیکے لگوائے جا رہے ہیں لیکن عوامی حلقوں میں لاپرواہی اور بے توجہی کا اثر نمایاں ہے جس کی وجہ سے کووڈ متاثرین کی تعداد ہو رہا ہے۔
انتظامیہ کورونا وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش اور اقدامات کر رہی ہے۔ تاہم عوام میں کورونا کی وبا کے تعلق بیداری نہیں نظر آ رہی ہے۔ اگر اسی طرح اورنگ آباد میں کورونا سے متاثر مریض پائے جاتے ہیں تو آنے والے وقت میں اورنگ آباد شہر میں کرفیو لگ سکتا ہے۔