ETV Bharat / state

اورنگ آباد: غیر مسلم افراد افطاری کا سامان مفت تقسیم کر رہے ہیں - روزہ دار

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے چھاؤنی علاقے میں غیر مسلم افراد روزہ داروں کے لیے نا صرف افطاری کا سامان تیار کر رہے ہیں بلکہ اسے مفت میں تقسیم کر کے قومی یکجہتی کی مثال بھی پیش کر رہے ہیں۔

قومی یکجہتی کی مثال، ویڈیو
قومی یکجہتی کی مثال، ویڈیو
author img

By

Published : May 16, 2020, 11:15 PM IST

ایک جانب جب چند افراد ملک کی قومی یکجہتی کی فضا میں نفرت کا زہر گھولنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہیں دوسری جانب ایسے بھی لوگ موجود ہیں جو بلا تفریق مذہب و ملت ہر کسی کی مدد کرتے ہیں۔

قومی یکجہتی کی مثال، ویڈیو

اس قومی یکجہتی کے سلسلے کی ایک کڑی مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں دیکھنے کو ملی جہاں روزہ داروں کے ساتھ مل کر غیر مسلم افراد نا صرف افطاری کا سامان تیار کرتے ہیں بلکہ انہیں غریب روزہ داروں میں مفت تقسیم بھی کرتے ہیں۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر شخص مقید ہو کر رہ گیا ہے اور اس کا اثر رمضان المبارک پر بھی پڑا ہے اور افطار کے وقت دستر خوان کی شان بڑھانے والے پکوان کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اورنگ آباد کے غیر مسلم افراد علاقے کے مسلم لوگوں کے ساتھ مل کر افطار کے وقت استعمال ہونے والے نکمین پکوان تیار کر کے انہیں روزہ داروں میں مفت تقسیم کر رہے ہیں۔

اس بابت علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ اس علاقے میں قومی یکجہتی کی مثال ایک عرصے سے دیکھی جا رہی ہے اور اب یہ ایک روایت بن گئی ہے کہ ہر شخص ہر انسان کی خوشی اور غم میں شریک ہوتا ہے اور ہر قسم کے تہوار مل جل کر مناتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.