ETV Bharat / state

کووڈ-19 سے بچاؤ کے لیے قرآنی آیات کا حوالہ دینے والا غیر مسلم افسر

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے دوران بطور خصوصی افسر تعینات کئے گئے سنیل کڑاسنے شہر کی عوام کو اس مہلک بیماری سے بچنے کے لیے قرآنی آیات کا نسخہ پیش کر رہے ہیں۔

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 5:10 PM IST

قرآنی آیا کا حوالہ دینے والا غیر مسلم افسر

مالیگاؤں شہر کورونا وائرس کی وجہ سے ریڈ زون اور ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے لیکن گزشتہ کئی دنوں سے یہاں کورونا متاثرین کی تعداد میں خاطر خواہ کمی دیکھی گئی ہے اور اب تک 800 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ فی الحال تقریباً 114 کیسز ایکٹیو ہیں۔

مالیگاؤں میں کورونا اسپیشل افسر تعینات سنیل کڑاسنے شہر کی عوام کو اس وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لیے قرآنی آیات کا حوالہ دے رہے ہیں۔

وائرس کے متاثرین بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے حکومت مہاراشٹر نے شہر کے سابق اے ایس پی سنیل کڑاسنے کو دوبارہ اس شہر میں بطور اسپیشل افسر طلب کیا ہے۔

سنیل کڑاسنے کا شمار شہر میں امن و امان برقرار رکھنے والے افسران میں سرفہرست مانا جاتا ہے۔

چونکہ یہ شہر کرونا وباء کے سببریڈ زون اور ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے اس لیے عوام میں بیداری پیدا کرنے اور انہیں کرونا بحران کے خلاف ملک گیر سطح پر چھیڑے گئے محاذ میں شامل کرنے کے لیے حکومت نے ان کی اس اہلیت کی وجہ سے یہاں معمور کیا ہے۔

واضح رہے کہ سنیل کڑاسنے اس سے قبل سنہ 2014 میں بطور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تعینات تھے، اس دوران بھی وہ شہر کا نظم نسق برقرار رکھنے، پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات قائم کرنے کے وجہ سے جانے جاتے تھے۔

سنیل کڑاسنے نے کہا کہ 'مالیگاؤں شہر میں سوشل ڈسٹنسنگ اور احتیاطی قوانین پر عمل کرنے، اس بات کو سمجھنے اور سمجھانے کے لیے ہی میں یہاں آیا ہوں تاکہ افلاس و غربت، پسماندگی کے شکنجے میں قید طبقے کو کورونا وائرس کی زد سے بچایا جائے۔

سنیل کڑاسنے کا تعلق ناگپور شہر سے ہے، اینٹی کرپشن بیورو میں ان کی خدمات سے متاثر ہوکر سنہ 2015 میں انہیں مہاراشٹر کے گورنر کے ہاتھوں مہاتما گاندھی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.