ETV Bharat / state

ممبئی: نان گرانٹ اساتذہ کا احتجاج جاری

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے مختلف اردو اسکولوں سے اساتذہ ممبئی کے آزاد میدان میں احتجاج کر رہے ہیں۔ اس احتجاج کے سبب اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہے۔

ممبئی کے آزاد میدان میں نان گرانٹ اساتذہ کا احتجاج جاری

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 5:34 PM IST

نان گرانٹ اساتذہ نے ممبئی کے آزاد میدان میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز 29 جنوری کو پورے مہاراشٹر کے نان گرانٹ اساتذہ نے آزاد میدان ممبئی میں دھرنا دینے کا فیصلہ لیا ہے اور جمعہ 29 جنوری کو مہاراشٹر بھر سے اساتذہ ممبئی کے آزاد میدان میں جاری اس دھرنے میں شامل ہوئے ہیں۔ احتجاج میں شامل اساتذہ اور معلمات سرکار سے گرانٹ کی حصولیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس احتجاج میں شامل مظاہرین سرکار سے سو فیصد گرانٹ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ممبئی کے آزاد میدان میں نان گرانٹ اساتذہ کا احتجاج جاری
ممبئی کے آزاد میدان میں نان گرانٹ اساتذہ کا احتجاج جاری
ممبئی کے آزاد میدان میں نان گرانٹ اساتذہ کا احتجاج جاری

ممبئی سے مالیگاؤں آئے اساتذہ کے وفد کے ذمہ داران نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں سویئس ہائی ٹی ایم ہائی اسکول، مالیگاوں ہائی اسکول، ثناء ہائی اسکول سمیت دیگر اسکولوں کے اساتذہ اور معلمات نے ممبئی آزاد میدان میں اپنا احتجاج درج کروایا۔

واضح رہے کہ یہ احتجاج نیچرل گروتھ نان گرانٹ ڈیوژن شکشک کرتی سمیتی مہاراشٹر راجیہ کے زیراہتمام آزاد میدان میں کیا جارہا ہے.

29 جنوری سے شروع ہوئے اساتذہ کے احتجاج کا پہلا دن کامیاب رہا۔ واضح رہے کہ اساتذہ کی تنظیموں نے 29 جنوری بروز جمعہ سے غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس احتجاج میں پرائمری، ہائی اسکول، جونیئر کالج کے نان گرانٹ اساتذہ اور 20 گرانٹ اساتذہ شامل ہوئے ہیں۔ نیچرل گروتھ نان گرانٹ ڈیوژن شکشک کرتی سمیتی مہاراشٹر راجیہ کے ریاستی صدر راہل چندرے، نائب صدر سیتش چوہان، کارگزار صدر سردھیش کلکرنی، سیکرٹری سچن پگارے کی قیادت میں یہ احتجاج کیا جارہا ہے۔

شہر مالیگاؤں سے اس دھرنے میں شرکت کرنے والے اساتذہ میں تسلیم عارف، کاشف شکیل، شیخ زاہد، عبدالباسط، فرقان عابد، سلمان فاروق، قوسین قادری، مزمل اختر، حامد حسین اور بڑی تعداد میں خواتین معلمہ بھی شامل ہیں۔ معلومات کے مطابق شہر کے الگ الگ ہائی اسکولوں میں گزشتہ آٹھ سالوں سے بطور نان گرانٹ پڑھانے والے اساتذہ گرانٹ حاصل کرنے کے لئے ممبئی آزاد میدان میں احتجاج کر رہے ہیں تاکہ حکومت جلد از جلد گرانٹ جاری کرے.

وہیں دوسری جانب اساتذہ کی غیر موجودگی کے سبب اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر رہی ہیں.جس سے طالب علموں کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے۔لہذا حکومت کو اس جانب توجہ دیکر اساتذہ کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنا ضروری ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.