مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹر نونرمان سینا نے پہلی فہرست جاری کی ہے جس میں ورلی سیٹ سے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔
ایم این ایس، آدتیہ ٹھاکرے کے مدمقابل کسی کو امیدواری نہیں دینا چاہتی ہے تاکہ لوگوں میں کوئی غلط پیغام نہ جائے۔
ایم این ایس کے ذرائع کے مطابق ، راج ٹھاکرے نے شیوسینا چھوڑ کر اپنی الگ پارٹی مہاراشٹر نونرمان سینا بنائی۔ راج ٹھاکرے اپنے بھتیجے آدتیہ ٹھاکرے کے خلاف امیدوار کھڑا کرکے کوئی منفی پیغام نہیں دینا چاہتے ہیں۔
آدتیہ ٹھاکرے اپنے خاندان کے پہلے ایسے فرد ہیں جو اسمبلی انتخابات لڑ رہے ہیں۔
ورلی اسمبلی سیٹ سے سنہ 2004 کے اسمبلی انتخابات میں ایم این ایس امیدوار کو 32000 ووٹ ملے تھے لیکن 2014 اسمبلی انتخابات میں 8000 سے زائد ہی ووٹ مل پائے تھے۔
آدتیہ ٹھاکرے نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔
واضح رہے کہ انتخابی کمیشن نے مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ کی تاریخ 21 اکتوبر طے کی ہے۔اس ایک مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ کے نتائج 24 اکتوبر کو ظاہر کیے جائیں گے۔