ETV Bharat / state

چیریٹیبل ٹرسٹ کی پشت پناہی میں کوئی بھی ادارہ اپنے آپ کو وقف سے الگ نہیں کر سکتا، عبد الستار - No institution backed by a trust can separate

مہاراشٹر کے اقلیتی وزیر عبد الستار نے کہا ہے کہ چیریٹیبل ٹرسٹ کی پشت پناہی میں کوئی بھی ادارہ اپنے آپ کو وقف سے الگ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جو وقف کی املاک کو چیریٹیبل ٹرسٹ کی پشت پناہی میں وقف سے باہر رکھنے کی کوشش کریں گے وہ کارروائی کے لیے تیار ہوجائیں۔

چیریٹیبل ٹرسٹ کی پشت پناہی میں کوئی بھی ادارہ اپنے آپ کو وقف سے الگ نہیں کر سکتا: عبد الستار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 4:31 PM IST

چیریٹیبل ٹرسٹ کی پشت پناہی میں کوئی بھی ادارہ اپنے آپ کو وقف سے الگ نہیں کر سکتا: عبد الستار

ممبئی: کچھ ماہ قبل مہاراشٹر وقف بورڈ نے مینارہ مسجد ٹرسٹ کو نوٹس دے کر یہ جواب طلب کیا تھا کہ مینارہ مسجد کے ٹرسٹیوں نے مسجد ٹرسٹ کی ہزاروں کروڑ کی املاک وقف بورڈ کی بنا اجازت کے ہی فروخت کردی۔ اس بارے میں آج ممبئی کے اسلام جمخانہ میں اقلیتی وزیر عبد الستار نے کھلے لفظوں میں ایسے ٹرسٹ اور ایسی ملکیت کو فروخت کرنے والوں کو سخت وارننگ دی ہے۔ عبد الستار نے سیدھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ نے ایسے لوگوں کو جو وقف کو نظر انداز کر کے سیدھے چیریٹی کمشنر کے زیر اہتمام خود کو رکھنا چاہتے ہیں، اُنہیں واضح کر دیا ہے کہ وہ بچ نہیں پائیں گے۔ یہ مینارہ مسجد ٹرسٹ کے ٹرسٹی ہیں۔ ان کا نام وہاب لطیف ہے۔ ان کے سوال پہلے غور سے سنیے۔ یہ بتا رہے ہیں کہ مینارہ مسجد وقف کی املاک نہیں ہے بلکہ یہ املاک چیریٹیبل ٹرسٹ کی ہے۔ حالانکہ مینارہ مسجد اور اُس کی املاک وقف کی ملکیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Waqf Properties وقف کی 185 املاک وقف ہونے کے شواہد موجود لیکن وقف رکن کو منظور نہیں، سید رضوان

یہی نہیں یہ اس بات کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں وقف کی ملکیت ریڈیولمینٹ کی اجازت دی جائے۔ حالانکہ ای ٹی وی بھارت کے پاس 80 سے زائد ملکیت کی فہرست ہے جسے مینارہ مسجد ٹرسٹ نے غیر قانونی طریقوں سے فروخت کیا ہے۔ اس کی جانکاری نہ تو وقف بورڈ میں دی گئی ہے اور نہ ہی اسے فروخت کرنے کے لیے اجازت لی گئی ہے۔ 80 سے زائد املاک کی خرید و فروخت کے اس گورکھ دھندے میں 200 کروڑ کی ہیرا پھیری کا الزام ان ٹرسٹیان پر عائد کیا گیا ہے، جو مینارہ مسجد میں غیر قانونی طریقے سے قابض ہیں۔ ریاستی اقلیتی وزیر عبد الستار نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ایسے لوگ جو وقف کی املاک کو چیریٹیبل ٹرسٹ کی پشت پناہی میں وقف سے باہر رکھنے کی کوشش کریں گے وہ کارروائی کے لیے تیار ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Mudassir Lambe وقف کی 185 املاک کو لیکر وقف رکن مدثر لامبے کی وضاحت

یہی نہیں سپریم کورٹ نے 183 املاک کو لیکر وقف بورڈ کو نظر ثانی کرنے کے لیے کہا کہ وہ املاک بھی وقف کی ہی املاک رہے گی۔ ہم اس کے لیے جلد از جلد ان املاک کی حفاظت کا اعلان بھی کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم ٹرسٹ میں دخل اندازی نہیں کریں گے لیکن ایسا ٹرسٹ جو مسلمانوں کی ان املاک میں دخل دے گا ہم اس کو نہیں چھوڑیں گے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ ایسے لوگ جنہوں نے وقف کی املاک کے تحفظ کو لیکر بنائے گئے قوانین پر عمل نہیں کیا۔ اُنہیں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی۔ ممبئی کا اسلام جمخانہ جہاں مسلم معاشرے کی فلاح و بہبود کو لیکر اہم فیصلے لیے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جمخانہ کے چیئرمین یوسف ابراہانی نے وقف کی املاک کو لیکر اُنہیں یہاں مدعو کیا تاکہ معاشرے کے لوگ اُن سے کھل کر تبادلۂ خیال کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Tehreek Awaqf وقف کی املاک کے حکومتی سروے کے خلاف کورٹ میں پٹیشن داخل کی جائے گی: شبیر انصاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.