ETV Bharat / state

'کورونا سے مرنے والوں کی لاش دفنانے سے کوئی خطرہ نہیں'

باندرہ قبرستان میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی لاشوں کو تدفین نہ کیے جانے کا مطالبہ لے کر اطراف کے لوگوں نے قبرستان کے گیٹ پر قفل لگا دیا تھا، جسے آج عدالت نے کھولنے کا حکم جاری کیا ہے۔

'کورونا سے مرنے والوں کی لاش دفنانے سے کوئی خطرہ نہیں'
'کورونا سے مرنے والوں کی لاش دفنانے سے کوئی خطرہ نہیں'
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 11:37 AM IST

بمبئی ہائی کورٹ نے پیر کو بی ایم سی کی جانب سے باندرہ قبرستان استعمال کرنے کی اجازت کو چیلنج کرنے والی درخواست پر ریلیف دینے سے انکار کر دیا۔

دراصل بمبئی ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ 'کورونا وائرس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی لاشوں کی تدفین کے لئے باندرہ قبرستان کا استعمال نہ کیا جائے۔'

پردیپ گاندھی اور دیگر لوگوں نے ایک درخواست دائر کی جس میں یہ دعوی کیا گیا کہ 'اگر جسم کو مناسب طریقے سے دفن نہیں کیا گیا تو مقامی لوگوں میں بھی کورونا انفیکشن پھیل سکتا ہے۔'

قبرستان کے ٹرسٹز کی جانب سے ایڈووکیٹ پرتاپ نمبالکر نے اس درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ 'لاشوں کی تدفین سے قبل احتیاطی تدابیر کے طور پر ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے کہ لاش سے کسی قسم کا وائرس نہ پھیلے تاکہ دیگر لوگ اس وائرس کا شکار نہ ہوں۔'

ایڈووکیٹ پرتاپ نمبالکر نے کہا کہ درخواست گزار نے ایسی کوئی سائنسی وجوہات بھی نہیں بتائی جس سے قبرستان میں کورونا سے انفیکشن لاشوں کے ذریعہ کسی قسم کا انفیکشن ہونا ظاہر ہو۔

انہوں نے مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کا بھی ذکر کیا جو لاشوں کی تدفین یا ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے تعلق سے جاری کی گئی ہیں۔

انہوں نے عدالت کو اس بات کا یقین دلایا کہ 'کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کی وجہ سے آس پاس کے رہنے والے کسی فرد کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔'

عدالت نے طرفین کی جانب سے دیے گئے دلائل کی بنیاد پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 'قبرستان کے گیٹ پر لگائے گئے قفل کو جلد از جلد کھولا جائے اور وہاں پر کورونا سے مرنے والوں کو تدفین کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔'

واضح رہے کہ باندرہ قبرستان میں کرونا انفکشن سے مرنے والوں لاشوں کو تدفین نہ کیے جانے کا مطالبہ لے کر اطراف کے لوگوں نے قبرستان کے گیٹ پر قفل لگا دیا تھا جسے آج عدالت نے کھولنے کا حکم جاری کیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.