مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھورات نے کہا کہ ابھی مہاراشٹر کا نائب وزیر اعلی کون ہوگا اس پر کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔
نومنتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب بعد آج مہاراشٹر اسمبلی میں ایک خصوصی اجلاس میں شروع ہوا۔
حلف برداری راج بھون میں نومنتخب پرو اسپیکر کالیداس کولمبکر کے ذریعے دلایا گیا۔
گذشتہ روز شیوسینا کانگریس اور این سی پی کے اراکین اسمبلی نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی ۔ اور ادھو ٹھاکرے کو مہا اگھاڑی کے لیڈر کے طور پر گورنر کو مکتوب دیا تھا۔ جس کے بعد بھگت سنگھ کوشیاری نے ہدایت جاری کی۔
منگل کو ٹھاکرے کو متفقہ طور پر مہااگھاڑی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔
بی جے پی کے رہنما دیویندر فڑنویس نے گذشتہ روز اپنا استعفی گورنر کو پیش پیش کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بی جے پی کو فلور ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کے لیے ارکان اسمبلی کی مطلوبہ تعداد کم ہوگئی ہے۔