مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے Health Minister of Maharashtra نے کہا کہ کلیان میں ایک، پونے میں ایک اور پیمپیری چنچوڑ میں 6 اومیکرون مریض Omicron Patient پائے گئے۔
مہاراشٹر میں ایک خاتون نائجیریا سے اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ بھائی کے گھر آئی تھی جس وقت یہ خاتون آئی تھی اس وقت وہ بیمار تھی جس کا اثر یہ ہوا کہ اس کا بھائی اور بھائی کی بیٹی بھی بیمار ہوگئی بعد میں سبھی لوگوں کہ ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد پتہ چلا کہ یہ اومیکرون مثبت ہیں بعد میں ان سبھی کو جیجا ماتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور سبھی مریضوں کی صحت ابھی اچھی ہے۔
اومیکرون مثبت پائے گئے سبھی مریضوں نے کورونا کے دونوں ٹیکے لگائے تھے لیکن 18 سال کی عمر سے کم دو بچوں نے ویکسین نہیں لئے تھے۔
وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا اومیکرون کے دوران مریض کو تھوڑا سا بخار آتا ہے اور کوئی سنجیدہ علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔
مہاراشٹر میں اومیکرون Omicron in Maharashtra متاثر ممالک سے آنے والے پانچ ہزار افراد کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں سے 8 مریض مثبت پائے گئے جو مریض مثبت پائے گئے ان کا جنونک سکوینس کے لیے نمونے بھیجے گئے ہیں جو چار سے پانچ دن میں آجائیں گے۔