ممبئی: مہاراشٹرا میں بدھ کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق کووڈ 19 کے 1,444 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ریاست کے مجموعی کیسوں کی تعداد بڑھ کر 80,98,738 ہو گئی ہے، جب کہ مزید آٹھ اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 1,48,237 ہو گئی ہے۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 2,006 مریض اس وائرس سے ٹھیک ہوئے اور انہیں اسپتالوں سے ڈسچارج کریا گیا، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 79,39,594 ہوگئی۔ Total Corona Cases in Maharashtra
ریاست کی صحت یابی کی شرح 98.02 فیصد اور اموات کی شرح 1.83 فیصد ہے۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا کہ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 10,902 فعال کووڈ 19 کے مریض زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Cases in India بھارت میں کورونا پازیٹیو کیسز میں کمی
بلیٹن کے مطابق مراٹھواڑہ خطہ میں 25 مثبت معاملے ہیں اور یہاں ایک موت ہوئی ہے، ان میں اورنگ آباد ضلع میں 9، لاتور (4)، ناندیڑ (3)، جالنا (3)، پربھنی (2)، بیڑ (2)، ہنگولی (1) اور عثمان آباد (1) شامل ہیں۔
یو این آئی