ریاست مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 234 نئے کیسز رپورٹ ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کی اطلاع خطہ کے ہیلتھ افسران نے دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسی عرصے میں کورونا وائرس سے اس علاقے میں چار افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔
مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفاتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس خطے کے آٹھ اضلاع میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ضلع بیڑ متاثر رہا جہاں کورونا وائرس کے 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو افراد کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد ضلع جالنہ میں 22 نئے کیسز اور ایک موت، ضلع پربھنی میں آٹھ نئے کیسز اور ایک موت، ضلع اورنگ آباد میں 82، ضلع ناندیڑ میں 42، ضلع عثمان آباد میں 27، ضلع لاتور میں 26 اور ضلع ہنگولی میں چار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔