ETV Bharat / state

Corona in Maharashtra مہاراشٹر میں کورونا کے دو ہزار سے زائد نئے کیسز

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس وبا کے 2285 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ new Corona cases in Maharashtra

Corona in Maharashtra
Corona in Maharashtra
author img

By

Published : Aug 20, 2022, 11:21 AM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 2285 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ محکمہ صحت نے ہفتہ کو جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا کہ نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8080696 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ مزید 5 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کا اعدادوشمار 148191 ہوگیا ہے۔ اس دوران 2,237 افراد کے صحت یاب ہونے سے اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 79,20,772 ہوگئی ہے۔ new cases of Corona in Maharashtra

ریاست کی صحت یابی شرح 98.02 فیصد اورشرح اموات 1.83 فیصد ہے۔ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 11733 مریض زیر علاج ہیں۔ دریں اثنا، مراٹھواڑہ خطے میں ضلع لاتور 17 نئے معاملے، اس کے بعد عثمان آباد میں 10، ناندیڑ میں آٹھ، اورنگ آباد میں چھ، پربھنی میں پانچ، بیڈ اور جالنا اضلاع میں 3-3 اور ہنگولی ضلع میں دو معاملے سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Update in India ملک میں کورونا کے 15,754 نئے معاملے

وہیں گزشتہ روز ملک میں 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے 15 ہزار 754 نئے کیسز درج کیے گئے تھے جب کہ اس دوران 15 ہزار 220 لوگ صحت یاب ہوئے تھے۔ وہیں ریاست میں گزشتہ روز تک 79 لاکھ 18 ہزار 535 افراد اس وبا سے نجات پا چکے تھے، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ Corona Update In India

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.