ETV Bharat / state

Eid Ul-Adha 2023 مسلم شخص کا بکرا خریدنے پر سوسائٹی میں ہنگامہ، رہائشیوں نے جے شری رام کے نعرے لگائے

author img

By

Published : Jun 28, 2023, 1:28 PM IST

ضلع تھانے کے میرا روڈ میں واقع ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہندو رہائشیوں نے اس وقت ہنگامہ کردیا، جب مذکورہ سوسائٹی کا ایک مسلمان عیدالاضحی سے قبل دو بکرے خرید کر لایا۔ اس دوران ہندو رہائشیوں نے جے شری رام کا نعرہ لگانا شروع کر دیا۔ Goat brought for Bakri Eid in society

مسلم شخص کا بکرا خریدنے پر سوسائٹی میں ہنگامہ

تھانے: ریاست مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے ہندو رہائشیوں نے عیدالاضحی (بقرعید) سے قبل ایک مسلم شخص کو اپنے گھر میں بکرے خرید کر لانے پر ہنگامہ کیا۔ پولیس نے بدھ کو اسکی اطلاع دی ہے۔ منگل کی شام اس واقعہ کے بعد پولیس بھائیندر علاقے میں واقع ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچ گئی۔ میرا روڈ پولیس اسٹیشن کے ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ انہوں نے رہائشیوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں خاموش کرا دیا۔

واضح رہے کہ تھانے ضلع میں واقع ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک مسلم رہائشی نے عیدالاضحی سے قبل بازار سے دو بکرے خرید کر لایا لیکن جیسے ہی وہ سوسائٹی میں داخل ہوا۔ سوسائٹی میں ایک ہنگامہ برپا ہوگیا اور سوسائٹی کے ہندو برادری نے اعتراض کرتے ہوئے خوب ہنگامہ کیا۔ اس دوران مقامی لوگوں نے جے شری رام کے نعرے لگائے اور پولیس کے خلاف بھی نعرے بازی کی، موقع پر پہنچی پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش تاہم یہ ہنگامہ نصف شب تک چلتا رہا۔ میرا روڈ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے مطابق انہوں نے رہائشیوں کے ساتھ بات چیت کرکے حالات پر قابو پالیا۔

  • Hundreds of JP Infra Housing Society members clashed with police while chanting "Jai Shri Ram" at Mira Road, Mumbai, over a Muslim resident named Mohsin Sheikh bringing home a lamb for Eid-ul-Adha. #Islamophobia pic.twitter.com/wOU63GtJbC

    — Meer Faisal (@meerfaisal01) June 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: عیدالاضحی کے پیش نظر گلبرگہ میں جانوروں کے بازاروں پر پابندی

بتادیں کہ اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں کچھ لوگ ہنگامہ کرتے ہوئے مسلم شخص کو بکرے خرید کر گھر لانے پر اعتراض کر رہے ہیں اور جے شری رام کے نعرے لگارہے ہیں۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ متاثرہ شخص ہر سال بقرعید سے پہلے اپنے گھر بکرا لانے سے متعلق پولیس کو پہلے ہی مطلع کرتا ہے کیونکہ اس کے پاس اسے رکھنے کے لیے کوئی اور جگہ نہیں ہے، اس لئے وہ سوسائٹی میں واقع اپنے گھر پر ہی بکرے کو رکھتا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ متاثرہ شخص ہرسال عید کے اگلے دن بکرے کو سوسائٹی سے باہر لے جاتا ہے اور بکرے کو کبھی سوسائٹی میں ذبح نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب متاثرہ شخص کو کہا گیا ہے کہ وہ پولیس کی موجودگی میں بکروں کو اپنے گھر سے باہر لے جائے۔ عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلے میں کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.