ETV Bharat / state

مسلم ریزرویشن کے لیے متحدہ جدوجہد کا مشورہ: سعید نوری

مہاراشٹرا کے ممبئی میں رضا اکیڈی کے صدر سعید نوری نے کہا کہ متحدہ جدوجہد کے ذریعہ حکومت پر دباؤ بناتے ہوئے مسلم ریزرویشن کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔

مسلم ریزرویشن کے لیے متحدہ جدوجہد کا مشورہ: سعید نوری
مسلم ریزرویشن کے لیے متحدہ جدوجہد کا مشورہ: سعید نوری
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 5:00 PM IST

رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شاہد انصاری نے خاص بات چیت کرتے ہوئے مہاراشٹرا میں 5 فیصد مسلم ریزرویشن کا مطالبہ کیا اور اس کے لیے تمام مسلمان اور سیکولر ذہن رکھنے والے افراد کو متحد ہوکر جدوجہد کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بی جے پی حکومت کے مقابلہ میں مہااگاڑی حکومت کو مسلمانوں کےلیے بہتر قرار دیا۔

مسلم ریزرویشن کے لیے متحدہ جدوجہد کا مشورہ: سعید نوری

سعید نوری نے کہا کہ مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور 5 فیصد مسلم ریزرویشن کےلیے ایک فلیٹ پارم پر جمع ہوتے ہوئے متحدہ طور پر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں جب عدالت نے مثبت رخ اپنایا ہے تو حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ 5 فیصد مسلم ریزرویشن کو عمل میں لانے کےلیے اقدامات کرے۔

صدر رضا اکیڈی نے کہا کہ مسلم برادری کی فلاح و بہبود اور 5 فیصد ریزرویشن کےلیے ہماری کاویشیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے حکومت سے توہین رسالت معاملوں میں سختی سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایسی حرکت کو ناقابل معافی قرار دیا اور اس کے خلاف سخت قانون بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ریاستی وزیر نواب ملک نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو 5 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا لیکن شیوسینا نے کہا تھا کہ یہ معاملہ ہمارے ایجنڈہ میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:: ممبئی: مسلمانوں کو نشے کی لت سے دور رکھنے کی انوکھی پہل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.