مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے عہدے کے لیے بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان رشہ کشی کے بعد صدر راج نافذ کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے مشترکہ ایجنڈے پر کام کیا گیا تھا۔
شرد پوار نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ تینوں پارٹی حکومت تشکیل دیں گی اور پانچ سالہ معیاد بھی مکمل کریں گی۔
اسی دوران گذشتہ روز این سی پی کے سینئر رہنماؤں نے ممبئی میں ملاقات کی اور حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا۔
کانگریس کے سینئر رہنما ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ پوار اور سونیا گاندھی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حکومت سازی کے بارے میں بات چیت کو آگے بڑھایا جائے گا۔
این سی پی کے سینئر رہنما نواب ملک نے کہا کہ ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ہم ا س نتیجے پر پہنچے ہیں کہ صدر راج ختم ہونا چاہیے اور ریاست میں ایک متبادل حکومت تشکیل دی جانی چاہیے۔
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ 'کانگریس اور شوسینا کے درمیان ایک میٹنگ ہوگی ۔ ہم پتہ لگائے گے کہ ہم آگے جا سکتے ہیں یا نہیں۔'
واضح رہے کہ بی جے پی اور شیوسینا نے ایک ساتھ اسمبلی انتخابات لڑا تھا، اور اکثریت حاصل کئی تھی انتخابی نتائج کے بعد شیوسینا نے بی جے پی کو 50-50 فارمولہ کا وعدہ یاد دلایا، لیکن بی جے پی نے اس سے انکار کردیا کہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔