سپریم کورٹ نے بی جے پی کو 24 گھنٹے کی مہلت دی تھی کہ وہ ایوان میں اکثریت ثابت کریں ثابت کرے لیکن اس سے قبل ہی وزیراعلی دیویندر فڑنویس اور نائب وزیراعلی اجیت پوار نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جس سے یہ بات صاف ہوگئی کہ بی جے پی کے ایوان میں اکثریت ثابت نہیں کر سکتی۔
اب این سی پی کی جانب سے اجیت پوار کو منانے اور انہیں پارٹی میں واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اجیت پوار نے باغیانہ طور پر بی جے پی کی حمایت کا فیصلہ کیا تھی لیکن پارٹی نے ان کے اس فیصلے کے کنارہ کشی اختیار کر لیا تھا۔
اجیت پوار کے بی جے پی کے ساتھ جانے کے بعد پارٹی سربراہ شرد پوار نے کہا تھا کہ بی جے پی کی حمایت کا فیصلہ اجیت پوار کا ذاتی فیصلہ ہے نا کہ پارٹی کا۔
شرد پوار نے مزید کہا تھا کہ این سی پی ریاست میں شیوسینا اور کانگریس کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی اور اس تعلق سے گزشتہ روز تینوں پارٹیوں نے ممبئی کی ہوٹل حیات میں اپنے اپنے ارکان اسمبلی کو میڈیا کے سامنے پیش کر کے وضاحت کی کہ اس کے تمام ارکان اسمبلی پارٹی کے ساتھ ہیں اور یہ اتحاد حکومت سازی کا اہل ہے۔