مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ضلع صدر و سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جلد سے جلد فلائی اوور کے تعمیراتی کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر انتظامیہ تعمیراتی کام جلد مکمل نہیں کرتی ہے تو اگلے جمعہ کو اس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔
مظاہرین کا الزام ہے کہ اس کمیشن خوری اور بددیانتی کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر نہیں کھولے جا رہے ہیں۔ مطالبہ کیا گیا کہ مختلف ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز کھولے جائیں اور فوری طور پر عام لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔
اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ جب میں ایم ایل اے تھا تب میں نے مالیگاؤں شہر کیلئے ریاستی حکومت سے ایک فلائی اوور بریج کو منظور کروایا اور تب سے اس بریج کا کام جاری ہے بدقسمتی سے میں 2019 کے اسمبلی انتخابات میں ایم ایل اے منتخب نہیں ہوسکا لیکن شہر کی عوام نے جسے ذمہ داری اور نمائندگی دی۔
انہوں نے بھی اس کام کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی اس کے برعکس کارپوریشن اور ٹھیکہ داروں کی ملی بھگت سے فلائی اوور بریج کے کام میں سست روی اختیار کی جارہی ہیں تاکہ کروڑوں روپے کا بل عوامی خزانے سے وصول کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: Union Minister Rao sahab مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے کا بغیر ہیلمیٹ بلٹ چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل
انہوں نے مزید کہا کہ آج چار سال مکمل ہورہے ہیں لیکن فلائی اوور بریج کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی ۔اس ضمن میں ہم فلائی اوور بریج کے کام میں تیزی لانے اور اسے جلد مکمل کرلینے کے لئے کارپوریشن کیخلاف آئندہ جمعہ 8 ستمبر کو فلائی اوور بریج ہر دھرنا اندولن کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کریں گے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کارپوریشن تین مرحلوں میں تین ٹیم لگا کر فلائی اوور بریج کے کام میں تیزی لائے ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔