اورنگ آباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں بلقیس بانو جنسی زیادتی کے معاملے کے مجرمین کی رہائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں سے لے کر سماجی اداروں کی جانب سے احتجاجی جلوسوں کے انعقاد کئے جارہے ہیں۔NCP Protest On Bilkis Bano case in Aurangabad
گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو جنسی زیادتی اور ان کی بیٹی کے قتل کے معاملے کے قصورواروں کو گجرات عدالت سزا سنا چکی تھی اور مجرمین سزا کاٹ رہے تھے۔ تاہم یوم آزادی کے موقع پر گجرات حکومت نے ان قیدیوں کو بھی آزادی دے دی جس کے سبب مُلک کے انصاف پسند عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
مظاہرین نے کہاکہ ملک بھر میں جنسی زیادتی اور قتل کرنے والوں کی رہائی کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ شہر کے کرانتی چوک علاقے میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی جانب سے مذکورہ مجرموں کی دوبارہ گرفتاری کا مطالبہ کیا اور مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی گئی۔ اس احتجاج میں این سی پی کے لیڈران و کارکن بڑی تعداد میں شامل ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Sadbhavna Manch Program in Malegaon اختلافات ختم کرکے ملک کو آباد کرنے کی ذمہ داری ہماری ہے