ETV Bharat / state

ممبئی - اورنگ آباد سمیت کئی علاقوں میں این سی پی کارکنان کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 25, 2019, 6:08 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:02 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سمیت دیگر اضلاع میں بھی مرکزی حکومت اور ای ڈی کے خلاف نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔ پارٹی کے سربراہ شرد پوار کے خلاف شروع کی گئی قانونی چارہ جوئی کی مخالفت میں آج این سی پی کے رہنما و کارکنان سڑک پر اترے۔

این سی پی کارکنان کا احتجاج

اورنگ آباد میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار کے خلاف ای ڈی کی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے اورنگ آباد کے کرانتی چوک میں ایک انوکھا احتجاج کیا گیا۔

جس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے اپنی شرٹ اتار کر ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے راشٹر وادی کے ضلعی صدر کیشور پاٹل نے کہا کہ ملک کی حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

کل ای ڈی نے شرد پوار پر مقدمہ درج کیا ہے ، لیکن شرد پوار کبھی بھی پی ایم سی بینک کے ڈائریکٹر نہیں تھے گذشتہ کئی برسوں سے برسر اقتدار رہنے والے شرد پوار نے کبھی بھی مخالفین کو پریشان نہیں کیا۔

موجودہ حکومت عام لوگوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

این سی پی کارکنان کا احتجاج

وہیں آج دوپہر ای ڈی میں مقدمہ درج ہونے سے ناراض تھانے شہر کے کارکنان وسابق رکن پارلیمان آنند پرانجپے کی قیادت میں این سی پی صدر شرد پوار کے خلاف درج ہونے والے مقدمہ کو لے کر زبردست احتجاج کرتے ہوئے موجودہ حکومت اور وزیر اعظم کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پتلا بھی نذر آتش کیا۔

آنند پرانجپے نے کہاکہ شرد پوار کو زبردستی اس معاملے پھنسایا گیا ہے۔ جبکہ وہ سہکاری بینک کے کسی عہدے اور میٹنگ تک میں شامل نہیں ہوئے تھے حکومت نے ریاست میں الیکشن سے قبل جب وہ انتخابی تشہیری مہم میں مصروف ہے اس طرح ہتھکنڈہ اپنا کر انہیں پریشان کرنے کا کام کررہی ہے۔

بی جے پی حکومت ای ڈی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے شرد پوار کا سیاسی کیریئر ختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ اگر ان پر آنچ بھی آئی تو پوری ریاست جل اٹھے گی۔

وہیں آج صبح سے ممبئی کے فورٹ علاقے میں واقع ای ڈی کے صدر دفتر پر این سی پی کارکنان احتجاج کررہے تھے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے۔

این سی پی کارکنان کا احتجاج

کل اورنگ آباد میں راشٹروادی کانگریس پارٹی نے بند کا اعلان کیا ہے اور ضلع صدر کیشور پاٹل نے تمام پارٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اورنگ آباد کو کل بند رکھا جائے۔

Intro:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار کے خلاف ای ڈی کی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے ، اورنگ آباد کے کرانتی چوک میں ایک انوکھا احتجاج کیا گیا جس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے اپنی شرٹ اتار کر ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔Body:ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ضلع صدر کیشور پاٹل نے کہا کہ ملک کی حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے ، کل ای ڈی نے شرد پوار پر مقدمہ درج کیا ہے ، لیکن شرد پوار کبھی بھی پی ایم سی بینک کے ڈائریکٹر نہیں تھے پچھلے کئی سالوں سے برسر اقتدار رہنے والے شرد پوار نے کبھی بھی مخالفین کو پریشان نہیں کیا۔
موجودہ حکومت عام لوگوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کل اورنگ آباد میں راشٹروادی کانگریس پارٹی نے بند کا اعلان کیا ہے اور ضلع صدر کیشور پاٹل نے تمام پارٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اورنگ آباد کو کل بند رکھا جائے۔

بائٹ۔
کیشور پاٹل۔
راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلع صدر۔Conclusion:۔
Last Updated : Oct 2, 2019, 12:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.