ETV Bharat / state

بی جے پی مہاراشٹر حکومت کے وزراء کو نشانہ بنارہی ہے: ملک - بی جے پی مہاراشٹر کے وزراء کو نشانہ بنار رہی ہ

این سی پی کے قومی ترجمان نواب ملک نے کہا کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ فڑنویس اور بی جے پی رہنماؤں نے دہلی میں آئی پی ایس افسران اور ممبئی میں کچھ افسران سے ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد سے مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے وزراء کو ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

این پی سی کے قومی ترجمان نواب ملک
این پی سی کے قومی ترجمان نواب ملک
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 7:45 PM IST

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے چیف قومی ترجمان اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے منگل کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر دیویندر فڑنویس کی دہلی میں آئی پی ایس (گزیٹڈ) افسران سے ملاقات کے بعد مہاراشٹر حکومت کے وزراء کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اپنے بیان میں ملک نے واضح کیا ہے کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ فڑنویس اور بی جے پی رہنماؤں نے دہلی میں آئی پی ایس افسران اور ممبئی میں کچھ افسران سے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں:ممبئی: جامع مسجد کی ملکیت پر غیر قانونی قبضہ کے خلاف مہم

انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے وزراء کو ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مرکزی حکومت ان ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے۔

سپریم کورٹ نے ای ڈی اور سی بی آئی کے کام کاج پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ ملک نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ لوگ بی جے پی کی اس سیاست کو دیکھ رہے ہیں اور آنے والے وقت میں لوگ انہیں اس کا جواب دیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.