نواب ملک نے ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیان کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'جنرل ڈائر نے جس طرح سے جلیان والا باغ میں لوگوں پر گولیاں چلائی تھیں، اسی طرح مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، ملک کے شہریوں پر گولیاں چلا رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'امت شاہ، جنرل ڈائر سے کسی بھی طرح کم نہیں ہیں، جس طرح سے ادھو جی نے کہا ہے۔'
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 'جامعہ ملیہ میں جو ہوا ہے، وہ جلیانوالا باغ کی طرح ہے۔'
قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران قومی دارالحکومت دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کے پُرامن احتجاج کے دوران اچانک دہلی پولیس جامعہ میں داخل ہوئی اور اس نے طلبا پر لاٹھی چارج کرنے کے ساتھ ساتھ آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔