انتخاب سے قبل حزب اختلاف کی جماعتوں کے بارے میں یہ کہا گیا کہ 'ریاست میں اپوزیشن پارٹیاں نہیں رہیں گی لیکن نتائج نے بی جے پی کے اقتدار کے نشہ کو اتاردیا۔'
این سی پی کے قومی ترجمان و ممبئی صدر نواب ملک نے میڈیا سے بات چیت کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے بی جے پی پر جم کر تنقید کی اور وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کو اب تک کا سب سے بدعنوان وزیراعلیٰ قرار دیا۔
نواب ملک نے کہا کہ انتخاب شروع ہونے سے قبل ہی کچھ نیوز چینلس نے اوپینین پول کے ذریعے عوام میں تذبذب پیدا کرنے کی کوشش کی۔
الیکٹرانک میڈیا کے لوگوں نے جانبداری کی سیاست کی،اس لئے ایسے لوگوں کے خلاف قانونی صلاح ومشورہ کے بعد ہم قانونی کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزچینلس کے دکھائے ہوئے غلط اوپینین پول کی وجہ سے بی جے پی کی حکومت جاتے جاتے رہ گئی۔
مودی جن جن مقامات پرگئے، ان تمام جگہوں پر بی جے پی کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی کاکوئی جادو نہیں رہ گیا ہے۔
نواب ملک نے کہا کہ ہمارے لیڈر پرفل پٹیل کے بارے میں نیوزچینلس یہ دکھاکر عین الیکشن کے موقع پر پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کئے کہ ان کا داود سے تعلق ہے۔
جب کہ گجرات میں مودی کی کابینہ میں داود سے رشتہ رکھنے والا ایک شخص پندرہ سال تک موجود رہا، اس کے بارے میں کسی نیوزچینلس کی ہمت نہیں ہے کہ مودی سے جاکر سوال کرے۔