ETV Bharat / state

مالیگاؤں: راشٹروادی کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام ون بوتھ الیون یوتھ مشن کا آغاز - ncp launched one booth eleven mission

مالیگاؤں میں کارپوریشن انتخابات کے مدنظر راشٹروادی کانگریس پارٹی "مشن ون بوتھ الیون یوتھ" کے تحت کام کرے گی۔کارپوریشن حدود میں 415 پولنگ بوتھوں پر نوجوانوں کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام ون بوتھ الیون یوتھ مشن کا آغاز

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 10:30 PM IST

مالیگاؤں میں ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں مقامی صدر آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ میں 341 پولنگ بوتھ ہیں اور ان میں ایک بوتھ پر گیارہ نوجوانوں کی ایک ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔جو کہ "مشن ون بوتھ الیون یوتھ" کے تحت کام کریں گے اور اسی طرح مالیگاؤں آؤٹر حلقہ اسمبلی میں 74 پولنگ بوتھ ہیں ان پر بھی گیارہ گیارہ نوجوانوں کی ٹیم بنائی جائے گی۔

ان نوجوانوں کی ٹیم تیار کرتے ہوئے انہیں ذمہ داری دی جائے گی تاکہ شہر بھر میں کارپوریشن الیکشن کیلئے پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑا جاسکے اور این سی پی کی فل میجاریٹی حاصل کی جاسکے۔

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام ون بوتھ الیون یوتھ مشن کا آغاز
اس مشن کے تحت عوامی و فلاحی کاموں کو انجام دینا اور نوجوانوں میں عوام کی مدد و خدمات کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔اس کانفرنس میں آصف شیخ نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دفتر سے کئے جانے والے عوامی و فلاحی کام کاج اور کاموں کی انجام دہی پر معمور ذمہ داران کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رابطہ کار شکیل احمد جانی بیگ کو بنکروں اور تعلیمی شعبہ سے منسلک تمام مسائل کی رہنمائی کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح انصاری عامر ملک کو پارٹی میڈیا انچارج بنایا گیا ہے۔شفیق احمد کو پاور ہاؤس سے منسلک شکایت اور شہر اور قومی شاہراہوں پر ہونے والے حادثات کے وقت زخمیوں کی مدد کرنے اور لاوارث نعش کے سلسلے میں قانونی چارہ جوئی میں شہریان کی مدد کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.