ETV Bharat / state

Sharad Pawar Resignation این سی پی کے کئی عہدیداران اور کارکنان نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا - شرد پوار کا استعفیٰ

شرد پوار کے استعفیٰ کے بعد این سی پی کے کئی عہدیداران اور کارکنان نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ساتھ ہی سابق وزیر جتیندر اوہاڈ نے بھی این سی پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہیں دوسری طرف پارٹی کے سینیئر لیڈر پرفل پٹیل نے خود کو این سی پی کے نئے سربراہ کی فہرست سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ پرفل پٹیل نے واضح کیا کہ 'میں شروع سے ہی پوار صاحب کے ساتھ پارٹی میں کام کر رہا ہوں۔ میں واضح کرتا ہوں کہ مجھے صدر کے عہدے سے کوئی دلچسپی نہیں۔ میں ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہوں۔

این سی پی کے کئی عہدیداران اور کارکنان نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا

author img

By

Published : May 3, 2023, 10:57 PM IST

ممبئی: شرد پوار نے ممبئی میں یشونتراؤ پرتشٹھان کے ایک پروگرام میں این سی پی کے صدر کے عہدے سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد مہاراشٹر کے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔ این سی پی میں استعفی کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔ کئی عہدیداران استعفیٰ دے چکے ہیں۔ ساتھ ہی سابق وزیر جتیندر اوہاڈ نے بھی این سی پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اس کے بعد این سی پی تقسیم کے دہانے پر آ گئی ہے۔ کارکنان سڑکوں پر اتر گئے ہیں۔ پارٹی کے ایم ایل اے انل پاٹل نے بھی اپنا استعفیٰ شرد پوار کو بھیج دیا ہے۔ شرد پوار کے استعفیٰ کے اعلان کے بعد سے این سی پی لیڈر اور کارکنان تذبذب کے شکار ہیں۔ این سی پی کے سینئر لیڈروں نے شرد پوار سے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی۔ جینت پاٹل، جتیندر اوہاڈ، انل دیشمکھ، چھگن بھجبل، پرفل پٹیل، سنیل تٹکرے، انکش کاکڑے، حسن مشرف سمیت سبھی لیڈروں نے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ این سی پی کے کئی عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ جب تک شرد پوار اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو نہیں بدلتے ہم کسی بھی عہدے پر کام نہیں کریں گے۔

این سی پی کے عہدیداران اور کارکنان نے کہا کہ 'پوار صاحب ہمارے لیڈر ہیں۔ عثمان آباد ضلع کے تمام کارکنان نے کہا کہ ہم اپنے رہنما کو نہیں بدل سکتے۔ اس کے ساتھ ہی پرتھوی راج اندھالے نے بتایا ہے کہ این سی پی کے کئی عہدیداران اور کارکنان نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جیسے ہی شرد پوار نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا کئی رہنما رو رہے تھے۔

سینیئر لیڈر جتیندر اوہاڈ کی آنکھوں سے آنسو آ گئے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری زندگی بے معنی ہو گئی ہے۔ ہمارے سامنے بہت سے مسائل ہیں۔ ہم کس کے پاس جائیں؟' یہ بتاتے ہوئے کہ ریاست نے ایسا ترقی پسند لیڈر نہیں دیکھا، انہوں نے کہا 'آپ کی عمر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میں نے آپ کو 2004 میں ناگپور میں خون میں انتخابی مہم چلاتے دیکھا ہے آج آپ کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ایک بار جب میں آپ سے ملوں گا، میرے اگلے دس دن پُرامن ہوں گے۔'

شرد پوار کے استعفیٰ کے بعد اب این سی پی کے نئے صدر کے عہدے کی دوڑ میں تیزی

وہیں دوسری طرف شرد پوار کے استعفیٰ کے بعد اب این سی پی کے نئے صدر کے عہدے کی دوڑ میں تیزی آگئی ہے۔ پارٹی کے سینیئر لیڈر پرفل پٹیل نے خود کو این سی پی کے نئے سربراہ کی فہرست سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ذمہ دار عہدے کے دعویدار نہیں ہیں اور نہ ہی ذمہ داری لینے کو تیار ہیں۔ پرفل پٹیل نے کہا کہ شرد پوار کے استعفیٰ پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ ایسے میں نئے صدر کے بارے میں کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرفل پٹیل نے کہا کہ شرد پوار کے استعفیٰ واپس لینے پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے پوار صاحب کو دو تین دن کا وقت درکار ہے۔ وہ ایک دو دن میں بتایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوار صاحب کے استعفیٰ کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا تب تک این سی پی کے نئے سربراہ کے بارے میں کوئی سوال نہیں ہوگا۔ سابق مرکزی وزیر پرفل پٹیل نے واضح کیا کہ 'میں شروع سے ہی پوار صاحب کے ساتھ پارٹی میں کام کر رہا ہوں۔ میرے جیسے بہت سے لوگ ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہم سب کو جو بھی ذمہ داری دی ہم نے اسے پورا کیا لیکن جب اس ذمہ داری کی بات آتی ہے تو میں واضح کرتا ہوں کہ مجھے صدر کے عہدے سے کوئی دلچسپی نہیں۔ میں ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: MP Sanjay Raut Reaction شرد پوار مہاراشٹر سیاست کی جان ہیں: سنجے راؤت

انہوں نے کہا کہ پوار صاحب اپنا استعفیٰ واپس لیں۔ این سی پی لیڈر نے کہا کہ میں پہلے ہی پارٹی کا قومی نائب صدر ہوں۔ یہ عہدہ میرے لیے فخر کی بات ہے۔ میرے پاس پہلے ہی قومی سطح کی ذمہ داری ہے۔ مجھے صدر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ پرفل پٹیل نے دعویٰ کیا 'جب کل شرد پوار جی نے اعلان کیا ہمیں بھی اسی وقت پتہ چلا ہمیں پہلے سے کچھ معلوم نہیں تھا۔ ہم حیران تھے۔ کئی پارٹی کارکنوں ایم ایل اے اور لیڈروں نے ان سے کئی بار درخواست کی۔ پوار صاحب نے بار بار کہا کہ ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ نسل در نسل تبدیلی ہو۔ ہم یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ روٹی پلٹنے کا کیا مطلب ہے۔ شاید انہوں نے محسوس کیا ہوگا کہ نئی نسل کو آگے آنا چاہیے۔ یہ اُن کی سوچ ہو سکتی ہے۔

آپکو بتا دیں کو اس سے پہلے ایک تقریر میں شرد پوار نے علانیہ کہا تھا کہ روٹی پلٹنے کا وقت آگیا ہے۔ ہر ایک کو یہی لگا کہ اُنہوں نے اجیت پورا اور مہاراشٹر میں حکومتی تبدیلی کو لیکر اُنہوں نے یہ بات کہی ہے لیکن اصل میں ایسا نہیں تھا۔ پوار نے یہ بات اپنے آپ کے بارے میں کہی تھی، ایسا ظاہر اب ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.