سنہ 1999 میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی ) کو عمل میں لایا گیا ۔ پوار کی زیر قیادت پارٹی، شیو سینا کی سربراہی میں سہ فریقی مہا وکاس اگاڑی کا ایک اہم جز ہے۔
این سی پی کے صدر نے پارٹی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تاسیس کے موقع پر خون کے عطیات کیمپ منعقد کئے جائیں۔
پوار، جو نسرگ طوفان کا جائزہ لینے کے لیے کونکان علاقے کے دو روزہ دورے پر ہیں، انہوں نے ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے اور وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی تعریف کی۔یہ دونوں وزراء کووڈ 19 کے خلاف جاری اس جنگ میں ریاستی حکومت کی جانب سے صف اول کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
این سی پی کے سربراہ نے کہا کہ یہ دونوں صحت کے مناسب انفراسٹکرچر اور پرامن طریقے سے لا اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کے لیے شدید محنت کر رہے ہین۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار ریاست کی معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست پہلے ہی کووڈ 19 کے بحران سے دوچار ہے، ایسے میں نسرگ طوفان نے ضلع رائے گڑھ کو مزید نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مہاراشٹر این سی پی کے صدر جینت پاٹل کے ذریعہ شروع کردہ بوتھ کمیٹی پروگرام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ریاستی پارٹی یونٹ میں 10 لاکھ فعال کارکن موجود ہوں۔جو مشکل وقت میں لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے سرفہرست ہوں گے۔
شرد پوار نے کہا ، ہر اسمبلی حلقہ میں 300 بوتھ ہیں اور ہر بوتھ میں ایک سربراہ اور 10 ممبر شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این سی پی اس سال زراعت کے شعبے ، شہری مسائل ، روزگار کی تیاری ، تعلیم ، اقلیت اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کے ساتھ سماجی کاموں کے لیے کام کرے گا۔۔
شرد پوار اور اجیت پوار نے پارٹی کارکنوں کو مبارکباد پیش کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ خون عطیہ کے کیمپ کا انعقاد کرکے کر یوم تاسیس منائیں۔